مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 222 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 222

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 222 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مہتمم خدمت خلق سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کیا بلڈ ڈونیشن کی ٹیم بنائی ہوئی ہے۔جس پر حضور انور کو بتایا گیا کہ اس سال 80 خدام نے خون کا عطیہ دیا ہے۔حضور انور نے فرمایا گورنمنٹ میں احمدیہ یوتھ آرگنائزیشن کے نام سے رجسٹر کروائیں اور پھر اس کے تحت خدام خون کے عطیات دیں۔اس سے فائدہ ہوتا ہے۔غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں اور مومنوں کے بارہ میں تاثر اچھا ہوتا ہے کہ یہ بھی خدمت کرنے والے ہیں۔جب آپ رجسٹر ڈ ہوں گے اور ریگولر ڈونر ہوں گے تو آپ کو ضرورت پڑنے پر وہ بلالیا کریں گے۔آپ کے خون دینے والے خدام کی فہرست ان کے پاس ہونی چاہئے۔یہ سب رجسٹر ڈ ہوں۔جب ان کو ضرورت پڑے آپ کو بلالیں۔حضور انور نے فرمایا ہسپتال کے بھی بلڈ بینک ہوتے ہیں اور بعض چیریٹی آرگنا ئزیشن کے بھی بلڈ بینک ہوتے ہیں۔انفارمیشن لے لیں اور اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں۔میراتھن واک ( Marathon Walk) کے بارہ میں حضور انور نے فرمایا۔آپ جس علاقہ میں میراتھن واک کریں وہاں کی چیریٹیز کو زیادہ رقم دے دیا کریں اور رقوم کے چیک با قاعدہ ایک تقریب کا انتظام کر کے دیئے جائیں جس میں پریس وغیرہ کے نمائندے بھی شامل ہوں۔حضور انور نے فرمایا پھر جو خدام اپنی آنکھوں کا عطیہ دے سکتے ہیں ان کو دینا چاہئے اس طرح مرنے کے بعد یہ آنکھیں کسی دوسرے کے کام آسکتی ہیں۔حضور انور نے فرمایا خدام کو اولڈ پیپلز ہاؤس (Old People's House) جانا چاہئے۔وہاں جاتے ہوئے پھول، پھل وغیرہ ساتھ لے جایا کریں اور ان کو بیت الذکر بھی لے کر آیا کریں۔اس طرح رابطہ اور تعلق بڑھے گا۔حضور انور نے فرمایا ہسپتالوں میں بھی جا کر مریضوں کا حال پوچھ لیا کریں۔بعض غریب اور ضرورتمند ہوتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا اس سے رابطہ اور تعلق پیدا ہوتا ہے اور دعوت الی اللہ کے مواقع بھی ملتے ہیں۔دین حق کے بارہ میں جو غلط تاثر پیدا ہوتا ہے وہ زائل ہوتا ہے۔مہتمم ( اصلاح وارشاد) سے حضور انور نے ان کے پروگراموں اور گزشتہ سالوں میں ہونے والی بیعتوں کی رپورٹ طلب فرمائی۔حضور انور نے فرمایا یہاں مختلف ممالک سے آکر لوگ آباد ہیں۔عرب ممالک