مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 173 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 173

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 173 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ بھارت کے ساتھ میٹنگ * (7 جنوری 2006ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ایوان خدمت تشریف لے گئے جہاں گیارہ بج کر چالیس منٹ پر مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ بھارت کی حضورانور کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی۔حضور انور نے دعا کروائی۔پھر حضور انور نے باری باری مختلف شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور ساتھ ساتھ ہدایات سے نوازا۔معتمد مجلس خدام الاحمدیہ سے حضور انور نے مجالس کی تعداد کے بارہ میں دریافت فرمایا۔اور فرمایا کہ کتنی مجالس ہیں جو باقاعدہ رپورٹس بھجواتی ہیں اور کتنی بے قاعدہ بجھوانے والی ہیں۔حضورانور نے فرمایا: آپ کی جونٹی مجالس ہیں ان کو اب نظام کا فعال حصہ بن جانا چاہئے۔یہ اب پرانی ہو چکی ہیں اور پرانی مجالس میں ان کو شمار ہونا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا: اپنے نظام کو فعال کریں اور اپنی تجنید درست کریں۔حضور انور نے ذیلی تنظیموں کے قیام کے مقصد کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت مصلح موعود نے جب ذیلی تنظیموں کا قیام فرمایا تھا تو اس کا مقصد یہ تھا کہ جہاں جماعتی نظام کمزور ہو وہاں ذیلی تنظیموں کا کام آگے بڑھتا رہتا ہے اور حرکت جاری رہتی ہے۔جہاں ذیلی تنظیمیں کمزور ہوں وہاں جماعتی نظام میں حرکت رہتی ہے۔جہاں یہ دونوں Active ہوں وہاں ترقی کی رفتار کئی گنا آگے بڑھ جاتی ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر مجلس کو ہدایت فرمائی کہ مشعل راہ کی پانچوں جلدیں ایک ہی وقت میں شائع کریں اور ہر مجلس میں اس کی کا پی پہنچنی چاہئے۔باقی خدام کو کہیں وہ خرید میں اور ان کو پڑھیں۔نائب صدر نے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ دفتری اموران کے سپرد ہیں۔حضور نے فرمایا: دفتری امور پورٹوں کا جائزہ اگر آپ نے لینا ہے تو پھر معتمد کیا کرے گا۔معتمد کے پاس رپورٹس آتی ہیں اور وہ جائزہ لیتا ہے۔