مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 93
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 93 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ لیول پر بھی تربیتی کلاسز ہونی چاہئیں۔حضور انور نے فرمایا کہ آپ کے پاس یہ جائزہ ہونا چاہئے کہ کتنے خدام کم از کم ایک نماز باجماعت ادا کرتے ہیں۔کتنے ہیں جو قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے ہیں۔جمعہ پڑھنے والے کتنے ہیں۔MTA دیکھنے والے کتنے ہیں۔گزشتہ سالانہ اجتماع پر آپ کی کتنی حاضری تھی۔فرمایا آپ کی انفارمیشن پوری ہونی چاہئے۔مہتمم ( اصلاح وارشاد) کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ خدام جو بیعتیں کرواتے ہیں آپ کے ریکارڈ میں ہونی چاہئیں۔داعیان الی اللہ سے آپ کا رابطہ ہونا چاہئے۔سیکرٹریان ( دعوت الی اللہ ) سے بھی آپ کا رابطہ قائم رہنا چاہئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا جو خدام کے گروپ کے نومبائعین ہیں ان کا نام اور ایڈریسز اور پورا ریکارڈ مہتم تربیت نو مبائعین کو دیں جو ان سے مستقل رابطے رکھے اور مقامی مجالس کا ان سے باقاعدہ مستقل رابطہ ہو۔فرمایا مقامی خدام کی ڈیوٹی لگائیں کہ ان سے رابطہ رکھیں، نماز سکھائیں اور ان کی تربیت کریں۔مہتم تربیت نو مبائعین کو بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نو مبائعین کو سنبھالنے اور ان کی تربیت سے متعلق ہدایات دیں۔فرمایا با قاعدہ پلان بنائیں، ان کی فہرستیں تیار کریں اور ان کی تربیت کر کے اپنے نظام میں شامل کریں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مہتم امور طلباء کو ہدایت فرمائی کہ یہ کوشش ہونی چاہیئے کہ ہمارے طلباء تعلیم کے اعلیٰ معیار میں جائیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا یونیورسٹیوں میں سمپوزیم منعقد کریں ، سیمینار کریں۔فرمایا یونیورسٹیوں میں دوسرے مذاہب کے طلباء عیسائیوں وغیرہ کے گروپ بنا ئیں وہ سیمینار کا انتظام کریں اور احمد یوں کو Invite کریں۔مہتم صحت جسمانی نے مجالس کے مابین مقابلہ جات اور کھیلوں کی رپورٹ پیش کی۔اسی طرح مہتم وقار عمل نے جلسہ سالانہ کے انتظامات کے لئے خدام نے جو وقار عمل کیا ہے اس کی رپورٹ پیش کی۔مہتم صنعت و تجارت کو حضور انور نے ہدایات دیتے ہوئے فرمایا کہ جو خدام فارغ ہیں اور کام نہیں کر رہے ان کی لسٹ بنا کر ان کو کام میں شامل کریں۔فرمایا مارکیٹوں میں کام کر سکتے ہیں۔فرمایا انٹرنیٹ سے