مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page vi
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم V ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی پیش لفظ اللہ تعالیٰ کا بہت ہی فضل و احسان ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقدس خلفاء کی راہنمائی ہمہ وقت اور ہمہ جہت میسر رہی ہے یہ مجلس اپنے قیام کے آغاز سے لے کر آج تک خلفاء عظام کی نگرانی اور دعاؤں کے سایہ تلے اپنی ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اور پھولتی ، پھلتی اور پھیلتی جارہی ہے۔الحمد للہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے خلفائے کرام کے اُن فرمودات وارشادات کو جو خدام الاحمدیہ کی تنظیمی، تربیتی ، اخلاقی اور روحانی بہتری کے لئے بیان فرمائے گئے ہیں ، کتابی شکل میں مدون کر کے مشعل راہ کے نام سے شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ کے فرمودات پر مبنی مشعل راہ جلد اول، حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کے ارشادات پر مشتمل مشعل راہ جلد دوم ، حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطابات پر مبنی کتاب مشعل راہ جلد سوم کے نام سے موسوم ہے۔مشعل راہ جلد چہارم میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے اطفال سے متعلقہ ارشادات دیے گئے ہیں۔خلافت خامسہ کے آغاز میں ہی کام کی وسعت اور ہمہ گیری کے پیش نظر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے یہ فیصلہ کیا کہ سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات و فرمودات پر مبنی مشعل راہ ہر سال شائع کی جایا کرے گی۔اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے مشعل راہ جلد پنجم ( حصہ اول ) اور مشعل راہ جلد پنجم (حصہ دوم ) شائع ہو چکی ہیں۔زیر نظر جلد مشعل راہ جلد پنجم (حصہ سوم) میں یکم مئی 2005 ء سے 30 اپریل 2006 ء تک کے ارشادات و فرمودات جمع کئے گئے ہیں۔اس جلد میں حضور انور کے مطبوعہ خطبات وخطابات اور مجلس خدام الاحمدیہ سے میٹنگز کی رپورٹس شامل کی گئی ہیں۔بعض خطابات جو غیر مطبوعہ ہیں وہ انشاء اللہ مشعل راه جلد پنجم (حصہ چہارم ) کی زینت بنیں گے۔اس جلد کی تیاری میں خاکسار کے ساتھ مکرم سہیل احمد ثاقب صاحب اور مکرم میرانجم پرویز صاحب نے