مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 224
224 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم ایک تربیتی معاملہ کے بارہ میں حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ جو پاکستانی احمدی ہیں ان کو یہ عادت ہوتی ہے کہ خود آپس میں بیٹھ کر بولتے رہیں گے۔غیر مقامی آدمیوں کو اپنے ساتھ شامل نہیں کرتے۔اس کو بھی اب اپنی تربیت کا حصہ بنائیں۔ایسی جگہ جہاں زبان دوسرے کو نہ آتی ہو وہی زبان استعمال کرنی ہے جوCommon ہو۔یہ تربیت کے لئے ضروری ہے۔نومبائعین کو احمدیت پر قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے۔حضور انور نے فرمایا نو بائعین سے ریگولر رابطہ ہونا چاہئے۔ہر ہفتہ نہیں تو دو تین ہفتہ بعد ضرور ہونا چاہئے پھر ہی فائدہ ہوتا ہے۔نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ کے ساتھ یہ میٹنگ دو پہر ایک بجے اپنے اختتام کو پہنچی۔میٹنگ کے آخر پر مجلس عاملہ کے ممبران نے حضورانور کے ساتھ تصویر بنوانے کا شرف حاصل کیا۔روزنامه الفضل ربوه 6 مئی 2006)