مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 223 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 223

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 223 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ سے، انڈونیشیا سے اور فارایسٹ سے آئے ہوئے ہیں۔ان لوگوں میں نفوذ کریں ، رابطے کریں۔ان کے بعض اپنے علاقے ہوں گے۔اپنی آبادیاں ہوں گی وہاں جائیں اور رابطے کریں اور پیغام پہنچا ئیں۔چھوٹے علاقوں میں لوگ زیادہ سن لیتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا اپنا ٹریچر تقسیم کرنے کا اور شہروں میں بک سٹال لگانے کا روایتی طریقہ بیشک رکھیں لیکن آپ کی دعوت الی اللہ کی ٹیمیں بنی چاہئیں تو شہروں سے باہر مختلف آبادیوں اور چھوٹی جگہوں پر جائیں اور رابطے کریں اور پیغام پہنچائیں۔جائے۔حضور انور نے فرمایا ایک جگہ پر جانے کی بجائے دو جگہوں پر چلے جائیں تین تین خدام پر مشتمل ٹیم چلی حضور انور نے فرمایا کہ مختلف زبانوں میں اپنی ضرورت کے مطابق لٹریچر منگوایا جاسکتا ہے۔حضور انور نے فرمایا اگر آپ جماعت کی کتب لائبریریوں میں رکھوائیں تو اس سے تعارف تو ہو جائے گا لیکن بیعتیں نہیں ملیں گی۔بیعتیں یا تو شادیوں کے ذریعہ ہوتی ہیں یا رابطوں کے ذریعہ لیکن شادیوں والی بیعتیں رہا نہیں کرتیں۔حضور انور نے مجلس عاملہ کے ممبران کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ لجنہ میں پردے کی جو کمی ہے اس میں خدام کا، ان کے خاوندوں کا بھی حصہ ہوتا ہے۔وہ اس معاشرہ میں شرمارہے ہوتے ہیں کہ پردہ کے ساتھ بیوی کو باہر لے کر جائیں گے تو لوگ ہم کو کس طرح دیکھیں گے۔کئی بچیاں یہ الزام دیتی ہیں کہ ہمارے خاوندوں نے ہم سے پردہ چھڑوایا ہے۔حضور انور نے فرمایا خاوند اور معاملہ میں تو بیویوں پرختی کرتے ہیں۔پردہ کے معاملہ میں کیوں نہیں کرتے۔غیر ضروری چیزوں پر سختی کی بجائے ان احکام کی پابندی کروائیں جن کا قرآن کریم نے حکم دیا ہے۔یہ نہیں کہ بیت الذکر میں اور پردہ ہو اور بازار میں اور پردہ ہو۔حضور انور نے فرمایا خدام اگر ٹھیک ہو جائیں تو لجنہ کی تربیت میں فرق پڑ جائے گا۔پس اس کو اپنی تربیت کے پروگرام میں رکھیں۔دعوت الی اللہ کے بارہ میں ہدایات دیتے ہوئے حضور انور نے مزید فرمایا کہ آپ جہاں بھی رابطے کرتے ہیں وہاں پر ریگولر رابطہ ہونا چاہئے۔وہاں با قاعدہ جاتے رہنا چاہئے۔جو احمدی ہوتے ہیں ان کو اپنے نظام میں شامل کریں۔