مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 177 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 177

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 177 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ حضور انور نے فرمایا : فجر اور عشاء کی نماز میں کتنے خدام آتے ہیں۔مجالس سے اس کی بھی رپورٹ منگوائیں۔پانچوں نمازیں کتنے پڑھتے ہیں، کتنے ( بیت الذکر ) میں آ کر پڑھتے ہیں۔تلاوت قرآن کریم کتنے کرتے ہیں اور نظام وصیت میں کتنے شامل ہیں۔آپ کے پاس یہ سب رپورٹ ہونی چاہئے۔مہتمم صحت جسمانی سے حضور انور نے خدام کی کھیلوں کے پروگرام کے بارہ میں دریافت فرمایا۔مہتم مقامی سے بھی حضور انور نے ان کے کام کے بارہ میں جائزہ لیا۔مہتم امور طلباء کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ طلباء کی فہرستیں مکمل کریں۔کتنے خدام ہیں جواس وقت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔18 سال کی عمر کے خدام میں سے اس وقت کتنے طلباء ہیں۔جو نہیں پڑھ رہے ان کے تعلیم نہ حاصل کرنے کی وجوہات کیا ہیں۔کتنوں نے میٹرک کر لیا ہے۔اگر میٹرک نہیں کیا تو کیا کر رہے ہیں۔کیا کام کرتے ہیں۔حضور نے فرمایا: پھر یو نیورسٹیوں کے طلباء کا بھی جائزہ لیں۔کتنے ہیں جو یو نیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور کس کی یونیورسٹی میں ہیں۔کس حد تک فعال ہیں اور جماعت سے رابطہ ہے۔حضور انور نے فرمایا: بڑے شہروں میں جہاں جماعت کی تعداد زیادہ ہے وہاں احمد یہ سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے نام سے ایسوسی ایشن بنا ئیں۔یونیورسٹیز میں سیمینار ہوں۔ان سیمینارز کو آر گنائز کریں۔غیر احمدیوں کو بھی مدعو کیا جائے۔اس سے تعلق بڑھے گا۔رابطے بڑھیں گے۔جماعت سے تعلق پیدا ہوگا۔محاسب“ کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ محاسبہ کمیٹی بنی ہوگی۔فرمایا: اخراجات کو چیک کیا کریں۔رسید پر صدر خدام کے دستخط ہونے چاہئیں۔اخراجات بجٹ کے اندر ہیں یا نہیں۔اگر کسی مد میں زائد خرچ ہورہا ہے تو اس کی منظوری صدر نے مجلس عاملہ نے دی ہے یا نہیں۔مجلس خدام الاحمدیہ کے ساتھ یہ میٹنگ بارہ بج کر چالیس منٹ تک جاری رہی۔میٹنگ کے آخر پر حضور انور نے مجلس عاملہ خدام الاحمد یہ بھارت کے ممبران کو رومال اور قلم عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل 3 تا 9 مارچ 2006ء)