مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 176
176 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم حضور نے فرمایا: گزشتہ تین سالوں کی بیعتوں میں سے کتنوں سے رابطے ہیں۔اگر خدام کی عمر ہیں تو خدام کو ایسے نو مبائعین کی فہرست مہیا ہونی چاہئے۔اسی طرح انصار کی انصار کو اور لجنہ کی لجنہ کو اطفال ہیں تو اطفال کو فہرست مہیا ہونی چاہئے۔حضور نے فرمایا: یہ بھی ریکارڈ ہونا چاہئے کہ یہ فلاں جماعت کی بیعت ہے۔اگر بیعت کروانے والا کسی دوسری مجلس کا ہے تو اس کے ساتھ کون شخص یا کونسی مجلس رابطہ رکھے گی۔مہتم عمومی" کو حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ جمعوں پر (بیوت الذکر ) میں، جہاں جہاں جماعت کی (بیوت الذکر ) ہیں خدام کی ڈیوٹی ہونی چاہئے۔جلسہ کے دنوں میں ٹرینیں وغیرہ آتی ہیں وہاں بھی ڈیوٹی ہونی چاہئے۔قادیان میں تو ڈیوٹیاں ہوتی ہیں۔بہشتی مقبرہ کی ڈیوٹیاں با قاعدہ ہوتی رہنی چاہئیں۔حضور نے فرمایا کہ اپنے شعبہ کے کام کے بارہ میں دوسری مجالس سے بھی رپورٹ لیا کریں۔مہتم تحریک جدید سے حضور انور نے چندہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد کا جائزہ لیا۔مہتم وقار عمل کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ ( بیوت الذکر ) کو اور ان کے ماحول کو صاف کر دیں تو بہت بڑی بات ہے۔دہلی ( بیت الذکر ) کے باہر کے ماحول کو صاف کریں۔وہاں با قاعدہ ہر ہفتہ صفائی ہونی چاہئے۔جہاں جہاں (بیوت الذکر مشن ہاؤسز ہیں ان کی صفائی کا خیال رکھیں۔پبلک جگہوں پر خاص موقع پر وقار عمل ہوں۔قادیان کی صفائی کا بھی خیال رکھیں۔شجر کاری کریں ، پھول پودے لگائیں۔حضور انور نے فرمایا: سفیدہ نہ لگائیں ، جڑیں خراب کرتی ہیں، پانی زیادہ استعمال ہوتا ہے۔مہتمم صنعت و تجارت کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ یہاں کمپیوٹر وغیرہ سے کام میں کافی Skill ہے۔اور بعض دوسری چیزوں میں بھی خدام کو ہنر وغیرہ سکھائے جاسکتے ہیں اور کام مہیا کئے جاسکتے ہیں۔فرمایا: بہت سارے کام ہو سکتے ہیں۔مہتم تربیت کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا: آپ نے اپنی آٹھ صد مجالس کی تربیت کرنی ہے۔اپنے پروگراموں کا جائزہ لیں۔اپنے تربیتی لائحہ عمل کا جائزہ لیں۔حضور انور نے فرمایا: جائزہ لیں کہ کتنے خدام میں جو نماز پڑھتے ہیں۔فرمایا: آپ کی مجالس کی رپورٹ میں شعبہ تربیت کے تحت اس کا ذکر ہونا چاہئے اور ر پورٹ آنی چاہئے۔