مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 175
175 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم مہتم " خدمت خلق نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ بڑی مجالس میں دانتوں کے علاج کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔پورے بھارت میں ”ہفتہ خدمت خلق کے انعقاد کا پروگرام ہے۔ہومیو پیتھک علاج کے کیمپ لگانے کا بھی پروگرام ہے۔حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ بڑے شہروں میں بلڈ ڈونر کی ایک ٹیم بنائیں۔100 صحتمند خدام لیں اور ہسپتال میں رجسٹر کروائیں۔خدام الاحمدیہ کے نام سے رجسٹر ہوں۔گورنمنٹ ہسپتالوں میں بلڈ بینک میں آپ کا نام موجود ہو۔جب ضرورت پڑے آپ کو بلا لیں۔حضور انور نے فرمایا: اسی طرح قادیان میں بھی ایک ٹیم بنا ئیں۔” نور ہسپتال والوں کو پتہ ہو کہ کون کون سے خدام ہیں اور کون سا خون کا گروپ ہے۔اسی طرح امرتسر میں رجسٹر کروالیں۔بنگال، کیرالہ ، اڑیسہ، دہلی میں بھی کریں۔یہ بہت بڑا کام ہے اور اس کو آر گنائز کریں۔مہتم تعلیم کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ کتاب ” کامیابی کی راہیں کا سال میں دومرتبہ امتحان لیا کریں۔یہ کتاب شائع کروائیں اور تمام جماعتوں کو بھجوائیں۔حضور انور نے فرمایا : خداما لا احمدیہ کی عاملہ سے بھی امتحان لیں۔عاملہ کے سب ممبران امتحان میں شامل ہوں۔مہتم (اصلاح وارشاد) کو حضور انور نے (دعوت الی اللہ کے ) پروگراموں کی طرف توجہ دلائی اور دریافت فرمایا کہ رابطوں کے لئے کیا طریق کار وضع کیا ہے۔مہتم تربیت سے حضور انور نے نو مبائعین کی تربیت کے بارہ میں دریافت فرمایا۔حضور انور نے فرمایا پہلے جلد ان کی فہرستیں مکمل کریں پھر پروگرام بنائیں کہ کس طرح ان کو سنبھالنا ہے۔حضور انور نے فرمایا: آپ کی ایسی ٹریننگ ہونی چاہئے کہ آپ کے بلانے پر ہر جگہ آجائیں۔حضور انور نے فرمایا: گزشتہ دو تین سالوں کی فہرستیں مہیا کریں ، پھر دیکھیں کتنوں سے رابطے ہیں اور کتنوں سے ختم ہوچکے ہیں۔جو ختم ہوئے ہیں ان کو کس طرح واپس لانا ہے۔کس طرح نظام کا حصہ بنانا ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ صرف تعداد بڑھانا مقصد نہیں ہے۔وہ تبدیلی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پیدا کرنا چاہتے تھے اگر پیدا نہیں ہوتی تو پھر بیعتیں کروانے کا کیا فائدہ؟