مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 174 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 174

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 174 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ حضور انور نے صدر مجلس کو فرمایا کہ بعض شعبے تو سپر د کر سکتے ہیں۔لیکن ساری رپورٹس ان کے سپرد نہیں کر سکتے۔جو شعبے زیادہ توجہ دینے والے ہیں وہ ان کے سپر د کریں۔مہتم اطفال کو حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ کو سب مجالس کی طرف سے رپورٹس آنی چاہئیں۔اطفال کے تحت بہت زیادہ کام ہونے والا ہے۔اپنے کام کو منظم اور آر گنائز کریں۔صرف میٹنگ میں بیٹھ کر باتیں کرنے سے کام نہیں ہو جاتا۔کام ہونا چاہئے اور اس کے لئے محنت سے کوشش کریں۔اور پوری توجہ دیں۔حضور انور نے اطفال کے چندہ مجلس کا بھی جائزہ لیا اور چندہ کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور ہدایات سے نوازا۔حضورانور نے مہتم مجنید کو ہدایت فرمائی کہ آپ کی مجالس کی تجنید درست معلوم نہیں ہوتی۔اس کا مزید جائزہ لیں ، دورے کریں ، مقامی قائدین سے رابطہ کریں ،Follow Up کریں اور ہر لحاظ سے اپنی تجنید مکمل کریں۔مہتم اشاعت نے بتایا کہ خدام الاحمدیہ بھارت اپنا رسالہ ”مشکوۃ نکالتی ہے۔حضور انور نے فرمایا کمپیوٹر سے تصویریں نکال کر دیتے ہیں اور اکٹھا ایک جھمکنا بنا دیتے ہیں یہ غلط طریق ہے۔ہماری اپنی روایات ہیں اس کے مطابق ہی تصاویر شائع ہونی چاہئیں۔حضور انور نے فرمایا مشعل راہ کی تمام جلدیں شائع کریں۔اسی طرح خدام کے دینی نصاب کی جو کتب ہیں وہ بھی شائع کریں۔کامیابی کی راہیں ایک جلد میں شائع کریں۔مہتمم مال سے حضور انور نے خدام الاحمدیہ کے سالانہ بجٹ ، چندہ دہندگان اور چندہ کے معیار کا جائزہ لیا اور فرمایا: اس سال کم از کم 12 ہزار خدام کا ٹارگٹ رکھیں۔اتنے لوگوں کو شامل کریں۔اگر ان کو مالی قربانی کا پتہ نہیں لگے گا تو ان کے ایمان کا پتہ نہیں لگے گا۔حضور انور نے فرمایا: آپ افریقن سے غریب نہیں ہیں۔وہ بھی بے چارے اپنا پیٹ کاٹ کر چندہ دیتے ہیں۔عاملہ میں ایک عہدہ وقف جدید کا بھی تھا۔حضور انور نے فرمایا یہ خدام الاحمدیہ کا عہدہ نہیں ہے۔یہ اطفال کے سپر د ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اطفال کے سپر د کیا تھا۔آپ اطفال پر ذمہ داری ڈالیں اور ننھے مجاہدین کی بھی لسٹ بنائیں اور مجھے بتائیں۔