مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 142
مشعل راه جلد پنجم حصه سوم 142 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بیماریاں ہو جاتی ہیں۔پھر چاکلیٹ کھانے والے بچوں کو کہتے ہیں کہ زیادہ چاکلیٹ نہ کھاؤ دانت خراب ہو جاتے ہیں، کیڑا لگ جاتا ہے۔اور جب انسان پہ بیماریاں آجائیں تو پھر یکسوئی سے عبادت بھی نہیں ہو سکتی۔اس لئے حکم ہے کہ مومن کو بھوک چھوڑ کر اور اعتدال سے کھانا چاہئے۔اسی لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: مومن ایک آنت سے کھاتا ہے جبکہ کافرسات آنتوں سے کھاتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کے حکموں کو نظر انداز کرتے ہوئے بعض دوسری چیزیں مثلاً شراب وغیرہ اور دوسری نشہ آور چیزیں جو استعمال کرتے ہیں ان کا بھی اسی وجہ سے مذہب سے کوئی تعلق نہیں رہتا۔اللہ تعالیٰ سے بھی دور چلے جاتے ہیں۔تو اس لئے فرمایا کہ کھانے پینے میں حدود سے تجاوز نہ کرو ورنہ ایسی قباحتیں پیدا ہوں گی، ایسی حالت پیدا ہوگی، ایسی تکلیفیں ہوں گی جو گھن کی طرح تمہاری صحت کو کھالیں گی اور نیکیوں، عبادتوں سے محروم ہو جاؤ گے۔۔۔الفضل انٹر نیشنل 2 تا 8 دسمبر 2005ء)