مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page v
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم iv ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کوشش خلافت احمدیہ کا بال بھی بیکا نہ کر سکے۔ہم دلی بشاشت سے لذت وسرور محسوس کرتے ہوئے اپنے امام کی ہر بات کو ماننے والے ہوں۔ہم ایسی اطاعت کرنے والے ہوں کہ ہمارے دلوں کی نالیاں اطاعت کے پانی سے لبریز ہو کے بہت نکلیں۔ہم اپنے امام کی ہر امر میں اس طرح پیروی کرنے والے ہوں جس طرح نبض حرکت قلب کی پیروی کرتی ہے۔ہم اپنے آپ کو اپنے امام کے ہاتھ میں اس طرح دینے والے ہوں جس طرح میت غستال کے ہاتھ میں۔ہم اپنے امام سے اس طرح وابستہ ہوں جس طرح گاڑیاں انجن کے ساتھ۔ہم خلافت احمدیہ کی خاطر اپنی جان، مال ، وقت اور عزت کو قربان کرنے کے لئے ہر دم تیار ہوں اور اپنی اولاد در اولاد کو خلافت احمدیہ سے وابستہ رہنے کی تلقین کرنے والے ہوں۔خلافت کی محبت اور اطاعت ہمارے چہروں سے اس طرح جھلک رہی ہو کہ دیکھنے والا ہر دشمن جا کے اس بات کی گواہی دے کہ تم لوگ خلافت احمدیہ کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ اس کے چاہنے والے انسان نہیں موتیں ہیں جو خلافت کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔اسی طرح حضرت مصلح موعود کے یہ الفاظ ہمیشہ مد نظر ر ہیں کہ :- خلافت زندہ رہے اور اس کے گرد جان دینے کے لئے ہر مومن آمادہ کھڑا ہو۔صداقت تمہارا زیور ، امانت تمہارا حسن، تقویٰ تمہارا لباس ہو۔خدا تعالیٰ تمہارا ہو اور تم اُس کے ہو۔آمین !“