مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 221 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 221

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 221 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی جاب نہیں ہے۔حضور انور نے فرمایا جن کا ابھی ریزیڈینٹل سٹیٹس نہیں ہے وہ حکومت کے اداروں اور بعض دوسرے اداروں میں بھی لیگل طریق سے کام نہیں کر سکتے۔چاہئے۔مہتم عمومی کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ جمعہ کے دوران ہر جگہ اور ہر سنٹر میں خدام کی ڈیوٹی ہونی مہتمم صحت جسمانی سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کھیلوں کے کیا پروگرام ہیں جس پر حضور انور کو بتایا گیا کہ بیت الذکر کے احاطہ میں گراؤنڈ ز تیار کی گئی ہیں۔فٹ بال، کرکٹ اور والی بال وغیرہ کھیلتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا آپ کے پاس یہ انفارمیشن ہونی چاہئیں کہ دوسری مجالس کے سنٹرز میں کتنے خدام کھیلنے کے لئے آتے ہیں اور کتنے خدام کلب میں جا کر کھیلتے ہیں۔مہتم مال سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے چندہ مجلس کے بجٹ اور چندہ دینے والے خدام کی تعداد کے بارہ میں دریافت فرمایا اور چندہ کے معیار کا جائزہ لیا۔حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کتنے فیصد ہیں جو کمانے والے ہیں۔جو Job نہیں کرتے ان کو بھی حکومت کی طرف سے بینیفٹس ملتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا جن خدام کے پاس ملازمت وغیرہ نہیں ہے اور ان کو کہیں سے کوئی رقم وغیرہ بھی نہیں ملتی ان پر ایسا بوجھ نہ ڈالیں کہ وہ بھاگ جائیں۔مہتم مال نے بتایا کہ سوائے چھ سات خدام کے باقی سب چندہ دینے والے ہیں۔حضور انور نے فرمایا آپ لوگ ٹیکس بچاتے ہیں۔ٹیکس نہ بچائیں تو زیادہ برکت پڑ جائے گی۔گورنمنٹ آپ کو اتنا دے رہی ہے تو جو گورنمنٹ کا حق ہے وہ آپ کو دینا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا ایک طالبعلم پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں۔جو کمانے والا ہے اس سے لیں۔اگر وہ کسی وجہ سے زیادہ نہیں دینا چاہتا تو اس پر بوجھ نہ ڈالیں۔جتنا بھی خوشی سے دیتا ہے اس سے لے لیں۔لیکن یہ بتائیں کہ آمد کے بارے میں غلط بیانی سے کام نہ لیں۔محاسب سے حضور انور نے حسابات چیک کرنے کے بارہ میں دریافت فرمایا۔مہتم وقار عمل نے بتایا کہ بیت الذکر کے احاطہ میں، اردگر دو قار عمل کئے جاتے ہیں اور جلسہ سالانہ کی تیاری کے لئے بھی بہت سا کام وقار عمل کے ذریعہ کیا گیا ہے۔