مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 215 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 215

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 215 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ حضور انور نے فرمایا کہ آپ احمدی نوجوانوں میں یہ روح پیدا کریں کہ ان عورتوں سے شادی کر کے اپنی Progeny (نسل) ضائع نہ کریں۔حضور انور نے فرمایا آپ کا خدام سے مضبوط رابطہ اور Contact ہونا چاہئے۔مشن اور بیت سے مضبوط تعلق اور رابطہ ہو۔متینوں ممالک کی ذیلی تنظیم مجلس خدام الاحمدیہ کی مجالس عاملہ کے ساتھ یہ میٹنگ ساڑھے سات بجے تک جاری رہی۔میٹنگ کے اختتام پر حضور انور نے تمام ممبران کو قلم عطا فرمائے اور تینوں مجالس عاملہ نے علیحدہ علیحدہ حضورانور کے ساتھ تصاویر بنوانے کی سعادت حاصل کی۔پونے آٹھ بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بیت طہ میں مغرب و عشاء کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں۔نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضور انور اپنی رہائش گاہ ہوٹل Grand Mercure Roxy تشریف لے گئے۔“ روزنامه الفضل 22 اپریل 2006 ء