مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 186 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 186

186 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم مطابق ہوتیں تو اللہ تعالیٰ نے تو فرمایا ہے کہ {وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ } اور مومنوں کی مدد کرنا ہم پر فرض ٹھہرتا ہے۔پس جب اللہ تعالیٰ کی تائید نہیں مل رہی تو سوچنا چاہئے۔اگر جنگیں لڑنے کا زیادہ ہی شوق ہے تو پھر اسلام کے نام پر تو نہ لڑی جائیں۔اس زمانے میں مسلمانوں کا دوسری قوموں سے شکست کھانا یہ بھی اس بات کی خدا تعالیٰ کی طرف سے فعلی شہادت ہے کہ جو مسیح آنے کو تھا وہ آ گیا ہے۔اور يَضَعُ الحزب کے تحت دینی جنگوں کا جو حکم ہے یہ موقوف ہو چکا ہے۔ہاں اگر جہاد کرنا ہے تو دلائل سے کرو، براہین سے کرو۔اب مسلمانوں کی اسلام کے نام پر لڑی جانے والی جنگوں کے نتائج تو جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادت کے مطابق مسلمانوں کے خلاف ہیں اور ہر آنکھ رکھنے والے کو نظر آ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا تو وعدہ ہے کہ میں مومن کی مدد کرتا ہوں اگر مومن ہو تو۔تو دوہی باتیں ہیں یا یہ کہ یہ مسلمان مومن نہیں ہیں۔یا یہ جنگوں کا وقت غلط ہے اور زمانہ ختم ہو چکا ہے۔لیکن یا درکھیں ان لوگوں میں یہ دونوں باتیں ہی ہیں۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بات نہ مان کر پھر مومن تو نہیں رہ رسکتے۔اور مسیح اور مہدی کے دعوے کے بعد، اس کی بات نہ مان کر اللہ تعالیٰ کی مدد کے حقدار نہیں ٹھہر سکتے۔پس اس زمانے میں مسیح و مہدی کا جو دعویٰ کرنے والا ہے وہ یقینا سچا ہے۔الفضل انٹر نیشنل 10 تا 16 مارچ 2006ء)