مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 171 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 171

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 171 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی کوئی، کوئی بات کہہ دیتا ہے تو جسے کہتے ہیں Sportsman Spirit وہ ہونی چاہیے اور کبھی زیادتی بھی ہو جائے تو اس کو برداشت کر لینا چاہیے اور وقت کیونکہ زیادہ ہو چکا ہے باتیں تو میں نے کافی نوٹ کی تھیں۔اس لیے اب ہم اپنی اس مجلس کو یہیں ختم کرتے ہیں۔ہم نماز پڑھیں گے۔انشاء اللہ یہ وقف نو کا جو اجتماع انہوں نے کیا ہے ، امیر صاحب نے ، بہت سارے بچوں میں یہ احساس ہوگا کہ انہوں نے حصہ لینا تھا وہ نہیں لے سکے تو انشاء اللہ امید ہے کہ آئندہ بھی اس لیول پر نہ سہی چھوٹے لیول پر یا کچھ ریجنز (Regions) بنا کر کچھ نہ کچھ اجتماعات ہوتے رہیں گے اور پھر آپ سے ملاقاتیں بھی ہوتی رہیں گی۔اور انشاء اللہ ہم باتیں سنیں گے بھی اور کریں گے بھی۔تو اب میں نماز سے پہلے گو وہ پروگرام کا حصہ تو نہیں ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ ہم پہلے دعا کر لیں تا کہ ہماری یہ مجلس بھی آج دعا کے ساتھ ختم ہو۔اب دعا کر لیں۔{ یہ خطاب غیر مطبوعہ ہے }