مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 168 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 168

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 168 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی سیا نیشنل وقف نو اجتماع برطانیہ سے خطاب * حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 17 مئی 2003ء کو نیشنل وقف نو اجتماع برطانیہ کے موقع پر ایک بچے سے ”وقف نو“ کا مطلب دریافت فرمانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے فرمایا :-۔آپ نے ، بیا بھی جو بچہ آیا تھا، اس سے سنا کہ آپ لوگوں کو آپ کے والدین نے ، والدین سے مراد ہے ان کے امی ابو نے وقف کیا حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی اس تحریک پر کہ آئندہ صدی کے لیے مجھے واقفین چاہئیں اور پہلے دن سے ہی ان کے کان میں یہ ڈالا جائے کہ آپ وقف ہیں اور جماعت کے لیے آپ نے اپنی زندگی صرف کرنی ہے اور آپ کی اپنی زندگی کوئی نہیں اور اسی طرح پہلے دن سے ہی ان کی یہ اٹھان کی جائے۔اس پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے کونے کونے سے ماں باپ نے اپنے بچے وقف کے لیے پیش کیے اور ابھی تک کرتے چلے جارہے ہیں۔الحمد للہ وقف نو بچے دین کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہو جائیں یہ جذ بہ اور یہ اخلاص اور یہ قربانی کے معیار صرف آج کل ہمیں جماعت احمدیہ میں ہی نظر آتے ہیں کہ ماں باپ بجائے اس کے کہ یہ خواہش کریں کہ ہمارے بچے بڑے ہو کر دنیا کمائیں وہ یہ خواہش کر کے پیش کر رہے ہیں کہ ہمارے بچے بڑے ہو کر دین کی خدمت کریں۔تو ماں باپ نے تو اپنی طرف سے قربانی پیش کر دی۔اب آپ نے بھی، جو وقف نو کے بچے ہیں۔اپنے آپ کو اس کام کے لیے تیار کرنا ہے۔میرے خیال میں اکثریت کو اُردو سمجھ آجاتی ہے سو میری باتیں سمجھ رہے ہونگے۔آپ نے اپنے آپ کو وقف کے لیے تیار کرنا ہے اور اس میں بنیادی چیز یہ ہے کہ آپ پہلے دن سے ہی جس طرح حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ پہلے دن سے ہی اپنی تربیت کریں۔یہ سمجھیں۔