مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 145
145 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس اید و اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم تو اصولی قواعد بھی اس لیے ہیں کہ صحیح سمت میں چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے حکموں پر چلتے ہوئے لوگوں کے لیے بہتری اور آسانی پیدا کی جائے۔تمہاری ضدیں ، تمہاری قسمیں تمہاری انا ئیں کبھی بھی کسی بات میں حائل نہ ہوں جس سے لوگ تنگ ہوں۔اگر کوئی قاعدہ بن بھی گیا ہے یا کوئی فیصلہ ہو بھی گیا ہے اگر اس سے لوگ تنگ ہورہے ہیں تو بدلا جا سکتا ہے۔انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ لوگ ہمیشہ تمہارے پاس خوشی کی خبروں اور محبت اور پیار کے پیغاموں کے لیے اکٹھے ہوا کریں۔نہ کہ تنگ ہونے کے لیے دور بھاگتے چلے جائیں۔واقفین اور مربیان کا احترام کریں پھر دنیا میں ہر جگہ جماعتی عہدیداروں کی ایک یہ بھی ذمہ داری ہے کہ ( مربیان ) یا جتنے واقفین زندگی ہیں ان کا ادب اور احترام اپنے دل میں بھی پیدا کیا جائے اور لوگوں کے دلوں میں بھی۔ان کی عزت کرنا اور کروانا ، ان کی ضروریات کا خیال رکھنا ، حسب گنجائش اور توفیق ان کے لیے سہولتیں مہیا کرنا، یہ جماعت کا اور عہدیداران کا کام ہے تاکہ ان کے کام میں یکسوئی رہے۔وہ اپنے کام کو بہتر طریقے سے کر سکیں۔وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے فرائض کی ادائیگی کرسکیں۔اگر مربیان کو عزت کا مقام نہیں دیں گے تو آئندہ نسلوں میں پھر آپ کو واقفین زندگی اور مربیان تلاش کرنے بھی مشکل ہو جائیں گے۔یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی جاری کردہ واقفین نو کی تحریک کے تحت بہت سے واقفین نو بچے وقف کے میدان میں آ رہے ہیں۔لیکن جتنا جائزہ میں نے لیا ہے میرے خیال میں جتنے (مربیان ) کی ضرورت ہے اتنے اس میدان میں نہیں آرہے دوسری فیلڈز (Fields) میں جا رہے ہیں۔بہر حال جب مربی کو مقام دیا جائے گا، گھروں میں ان کا نام عزت واحترام سے لیا جائے گا ، ان کی خدمات کو سراہا جائے گا تو یقیناً ان ذکروں سے گھر میں بچوں میں بھی شوق پیدا ہوگا کہ ہم وقف کر کے مربی بنیں۔تو اس لحاظ سے بھی عہدیداران کو خیال کرنا چاہیے۔چھوٹے موٹے اختلافات کو ایشو ( Issue ) نہیں بنا لینا چاہیے جس سے دونوں طرف بے چینی پھیلنے کا اندیشہ ہو۔لیکن واقفین زندگی اور مربیان سے بھی میں یہ کہتا ہوں کہ دنیا چاہے آپ کے مقام کو سمجھے یا نہ سمجھے لیکن اللہ کی راہ میں قربانی کا جو آپ نے عہد کیا ہے اور پھر اس کو نیک نیتی سے خدا کی خاطر نبھا رہے ہیں