مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 77
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 77 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی قریبی عزیز ہوں کہ تین دن ہو گئے اور مہمان نوازی ختم ہوگئی۔اس طرح اس سے دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔اپنے ماحول پر گہری نظر رکھیں حفاظتی طور پر بھی خاص نگرانی کا خیال رکھنا چاہیے اپنے ماحول پر گہری نظر رکھیں۔یہ ہر ایک کا فرض ہے۔اجنبی آدمی یا کوئی ایسا شخص آپ دیکھیں جس پر شک ہو تو متعلقہ شعبہ کو اطلاع دیں لیکن خود کسی سے اس طرح نہ پیش آئیں جس سے کسی قسم کا چھیڑ چھاڑ کا خطرہ پیدا ہو اور آگے لڑائی جھگڑے کا خطرہ پیدا ہو۔لیکن اگر اطلاع کا وقت نہیں ہے پھر اس کا بہترین حل یہی ہے کہ آپ اس شخص کے آپ ساتھ ساتھ ہو جائیں ، اس کے قریب رہیں۔تو ہر شخص اس طرح سیکیورٹی کی نظر سے دیکھتا رہے تو بہت سارا مسئلہ تو اسی طرح حل ہو جاتا ہے اور بعض دفعہ بعض خبروں کی بنا پہ گزشتہ سالوں میں آتی رہی ہیں ، انتظامیہ بعض دفعہ چیکنگ سخت کرتی ہے۔تو اگر کوئی ایسی صورت پیدا ہو چیکنگ سخت ہو رہی ہو تو مکمل تعاون کرنا چاہیے خاص طور پر عورتوں کو وہ عام طور پر جلدی بے صبری ہو جاتی ہیں۔اس لیے ہماری حفاظت کے نقطہ نظر سے ہی یہ سب کچھ ہورہا ہوتا ہے۔اس لیے تعاون ہر ایک کا فرض ہے۔پھر یہ کہ جو آپ کو کارڈ دیے گئے ہیں وہ اپنے پاس رکھیں اور اگر کسی کا کارڈ گم ہو گیا ہو تو متعلقہ شعبہ کو اطلاع کریں تا کہ ان کو بھی پتہ لگ جائے کون سا کارڈ گم ہوا ہے کس کا گم ہوا ہے تا کہ اگر کسی اور نے ایسا لگایا ہو وہ بھی پتہ لگ جائے اور آپ کو بھی کارڈ میسر آ جائے۔قیمتی اشیاء اپنی نقدی یا پیسے وغیرہ کی حفاظت بھی آپ پر فرض ہے کہ خود کریں۔کیونکہ یہاں بہت سے لوگ آئے ہوئے ہیں اور کھلی جگہیں ہیں ٹینٹ میں اجتماعی قیام گاہیں ہیں تو بعد میں شکایات نہیں ہونی چاہئیں۔اس لیے آپ خود اپنی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی جو اس جلسہ کے لیے دعائیں ہیں وہ حاصل کرنے والے ہوں اور ان مقاصد کو پورا کرنے والے ہوں جس کے لیے آپ نے جلسوں کا اجراء فرما یا تھا اور ان دنوں میں ہمیں دعاؤں کی بھی توفیق ملے اور اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کی بھی توفیق ملے۔الفضل اند نیشنل 20 تا 26 اگست 2004 ء )