مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 38
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 38 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس اید و اللہ تعالی حصہ نہ لیں اور اپنے وقار کا خیال رکھیں۔احمدی طالب علم کی اپنی ایک انفرادیت ہونی چاہیے۔اجتماعات اور کتب حضرت مسیح موعود کے بارہ میں ارشاد اجتماعوں اور جلسوں کے وقت ، جب اجتماعات یا جلسوں پہ آتے ہیں تو وہاں ان سے پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہیے۔اور صرف یہی مقصد ہونا چاہیے کہ ہم نے یہاں سے اپنی علمی اور روحانی پیاس بجھانی ہے۔اور ان جلسوں کا جو مقصد ہے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہے۔اگر جلسوں پر آ کے پھر دنیاوی مجلسیں لگا کر بیٹھنا ہے اور ان سے پورا استفادہ نہیں کرنا تو پھر ان جلسوں پر آنے کا فائدہ کیا ہے؟ یہ میں پہلے بھی کہ چکا ہوں کہ آج کل کے زمانے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کو بھی پڑھنے کی طرف توجہ دینی چاہیے اور ان سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے یہ بھی قرآن کریم کی ایک تشریح و تفسیر ہے جو ہمیں آپ کی کتب سے ملتی ہے۔اس طرف توجہ دینی چاہیے اور یہ کتب ضرور پڑھنی چاہئیں۔اور انہیں کتب سے آپ کو دلائل میسر آ جاتے ہیں لوگوں کے اعتراضوں کے جواب دینے کے اور یہی آج کل طریقہ ہے آپ کی مجلسوں سے فیضیاب ہونے کا ، آپ کی صحبت سے فائدہ اٹھانے کا کہ پہلے بھی میں کہتا رہا ہوں کہ آپ کی کتب پڑھنے کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے اور اس سے ہمیں مخالفین کے اعتراضوں کے جواب بھی ملیں گے اور قرآن کریم کے علوم کی بھی معرفت ہمیں حاصل ہوگی۔واقفین نو زبانیں بھی سیکھیں وہ واقفین نو جو شعور کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اور جن کا زبانیں سیکھنے کی طرف رجحان بھی ہے اور صلاحیت بھی ہے۔خاص طور پر لڑ کیاں۔وہ انگریزی ، عربی ، اردو اور ملکی زبان جو سیکھ رہی ہیں جب سیکھیں تو اس میں اتنا عبور حاصل کر لیں، (میں نے دیکھا ہے کہ زیادہ تر لڑکیوں میں زبانیں سیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے ) کہ جماعت کی کتب اور لٹریچر وغیرہ کا ترجمہ کرنے کے قابل ہوسکیں تبھی ہم ہر جگہ نفوذ کر سکتے ہیں۔واقفین نو بچے جو تیار ہو رہے ہیں، توجہ ہونی چاہیے تا کہ خاص طور پر ہر زبان کے ماہرین کی ایک ٹیم تیار ہو جائے۔بہت سے بچے ایسے ہیں جواب یو نیورسٹی لیول تک پہنچ چکے ہیں ، وہ خود بھی اس