مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 15
15 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس اید و اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم میں بھی اور پھر افریقہ کے دورے کے دوران حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے نصرت جہاں سکیم کا اجرا فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق، ایک رؤیا کے مطابق۔ہسپتال کھولے گئے۔سکول کھولے گئے، ہسپتالوں میں اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے لاکھوں مریض شفا پا چکے ہیں۔گورنمنٹ کے بڑے بڑے ہسپتالوں کو چھوڑ کر ہمارے چھوٹے چھوٹے دور دراز کے دیہاتی ہسپتالوں میں لوگ اپنا علاج کرانے آتے ہیں۔بلکہ سرکاری افسران بھی اس طرف آتے ہیں۔کیوں؟ اس لیے کہ ہمارے ہسپتالوں میں جو واقفین زندگی ڈاکٹر ز کام کر رہے ہیں وہ ایک جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اور ان کے پیچھے خلیفہ وقت کی دعاؤں کا بھی حصہ ہے۔اور اللہ تعالیٰ اپنے خلیفہ کی لاج رکھنے کے لیے ان دعاؤں کو سنتا ہے اور جہاں بھی کوئی کارکن اس جذبے سے کام کر رہا ہو کہ میں دین کی خدمت کر رہا ہوں اور میرے پیچھے خلیفہ وقت کی دعائیں ہیں تو اللہ تعالیٰ بھی اس میں بے انتہا برکت ڈالتا ہے۔پھر سکولوں میں ہزاروں لاکھوں طلباء اب تک پڑھ چکے ہیں بڑی بڑی پوسٹ پر قائم ہیں۔ہمارے گھانا کے ڈپٹی منسٹر آف انرجی جو ہیں انہوں نے احمد یہ سکول میں شروع میں کچھ سال تعلیم حاصل کی۔پھر ایک سکول سے دوسرے سکول میں چلے گئے وہ بھی احمد یہ سکول ہی تھا۔اور آج ان کو اللہ تعالیٰ نے بڑا رتبہ دیا ہوا ہے۔اسی طرح اور بہت سارے لوگ ہیں۔افریقن ملکوں میں جائیں تو دیکھ کر پتہ لگتا ہے۔یہ سب جو فیض ہیں اس وجہ سے ہیں کہ ڈاکٹر ہوں یا ٹیچر، ایک جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں اور یہ سوچ ان کے پیچھے ہوتی ہے کہ ہم جو بھی کام کر رہے ہیں ایک تو ہم نے دعا کرنی ہے، خود اللہ تعالیٰ سے فضل مانگنا ہے اور پھر خلیفتہ امیج کو لکھتے چلے جانا ہے تا کہ ان کی دعاؤں سے بھی ہم حصہ پاتے رہیں۔اور یہ جو افریقن ممالک میں ہمارے سکول اور کالج ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ( دعوت الی اللہ ) کا بھی ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔کل ہی سیرالیون کی رہنے والی خاتون بچوں کے ساتھ مجھے ملنے آئیں۔وہ کہتی ہیں کہ ہمارے ہاں تو خاندان میں (دین حق ) کا پتہ ہی کچھ نہیں تھا۔احمد یہ سکول میں میں نے تعلیم حاصل کی اور وہیں سے مجھے احمدیت کا پتہ لگا اور بڑے اخلاص اور وفا کا اظہار کر رہی تھیں۔وہ بڑی مخلص احمدی خاتون ہیں۔اسی طرح اور بہت سے ہزاروں ، لاکھوں کی تعداد میں لوگ ہیں جو ہمارے ان سکولوں سے تعلیم حاصل کر کے اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں شامل ہوئے اور اس کی برکات سے فائدہ اٹھا ر ہے ہیں۔1974ء کے فسادات کا ذکر پھر خلافت ثالثہ میں ہی آپ دیکھ لیں ، 74 ء کا فساد ہوا اس وقت ان کا خیال تھا کہ اب تو احمدیت ختم