مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 114 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 114

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 114 ارشادات حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالی سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کے موقع پر پیغام حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 22 ستمبر 2004 ء کو مجلس خدام الاحمدیہ واطفال الاحمدیہ بھارت کے سالانہ اجتماع کے لیے اپنے پیغام میں فرمایا:- میرے پیارے خدام بھائیو ! ( قادیان - انڈیا ) السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ تمہارا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔جو کچھ تربیتی ، اخلاقی اور روحانی امور کی بابت یہاں آپ نے سنا ان باتوں کو یاد رکھیں اور یہ سب نیک یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں اور جہاں بھی جائیں یہ یاد رکھیں کہ آپ ایک احمدی خادم ہیں۔یہ ایک اعزاز ہے اور سعادت ہے جو خدا کے خاص فضل سے تمہارے حصہ میں آئی ہے۔اس لیے اپنے اس مقام اور اعزاز کی ہمیشہ حفاظت کریں اور کبھی بھی نہ بھولیں کہ آپ کے اس نام اور مقام کے تقاضے کیا ہیں۔عبادت کا قیام اس لیے اس اجتماع کے موقع پر میرا پیغام آپ سب خدام واطفال کے لیے یہ ہے کہ ان دو باتوں کو ہمیشہ مقدم رکھیں اول عبادت کا قیام اور دوم خلافت کا احترام اگر تم جانو تو تمہیں اس حقیقت کا علم ہو کہ انسان کی تخلیق کا بنیادی مقصد ہی عبادت ہے، اور اس عبادت کے دو حصے ہیں ایک خدا کا اور ایک خدا کی مخلوق کا، یعنی نمازوں کو بر وقت، با جماعت اور خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ بنی نوع انسان کی ہمدردی میں ہمیشہ کوشاں رہنا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔