مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 109 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 109

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 109 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس اید و اللہ تعالی چوتھی بات یہ کہ جب جھگڑتا ہے تو گالی گلوچ سے کام لیتا ہے۔تو یہ باتیں جو بیان کی گئی ہیں ان میں سب سے اوپر جھوٹ بولنا ہے اور بھی جو باقی باتیں ہیں وہ بھی ایک طرح سے جھوٹ سے تعلق رکھنے والی باتیں ہیں۔تو بہت سے احمدی ہیں ، خدام میں ہیں کاروبار کرتے ہیں خدام میں سے بہت سے لوگ۔تو یا درکھیں کہ کاروباروں میں برکت اللہ تعالیٰ نے دینی ہے۔اور جب اللہ تعالیٰ نے برکت دینی ہے تو پھر آپ کی کسی ہوشیاری یا چالا کی سے آپ کے کاروبار میں ترقی نہیں ہوئی۔اس کا کوئی دخل نہیں ہونا اس میں۔اس لیے ہر وقت محنت سے اللہ تعالیٰ کا فضل مانگتے رہیں۔محنت کریں اور دعا سے اللہ تعالیٰ کا فضل مانگتے رہیں۔سچائی پر رہتے ہوئے کاروبار کریں، معاہدوں کی پابندی کریں تو اللہ تعالیٰ اپنے وعدوں کے مطابق برکت عطا فرمائے گا۔وعدے پورے نہ کرنا بھی جھوٹ ہے پھر وعدہ ہے دوسری چیز وعدہ ہے۔وعدوں کو پورا نہ کرنا بھی جھوٹ ہے۔کوئی بھی وعدہ کریں، کسی سے بھی کریں اس کو پورا کرنا چاہیے۔اب مثلاً اطفال ہیں ، چھوٹی عمر کے خدام ہیں۔سکولوں کالجوں میں پڑھتے ہیں۔اکثر وعدہ کرنے کے معاملات سے ان کا بھی واسطہ رہتا ہے تعلق رہتا ہے۔وعدہ کرتے رہتے ہیں ایک دوسرے سے کسی دوست سے، بہن بھائی سے، تو جب بھی کوئی وعدہ کریں تو اس کو پورا کریں اور اگر یہ پتہ ہو کہ پورا نہیں کر سکتے تو پھر اس طرح وعدہ کریں ، شرط لگا کے وعدہ کریں کہ اگر میں یہ وعدہ کرتا ہوں اس بات پہ کہ اگر اس طرح ہو گیا یا یہ کام میں نے کر دیا یا میرا فلاں کام ہو گیا یا میری فلاں جگہ سے فلاں چیز مل گئی تو پھر میں تمہارے اس وعدے کو پورا کروں گا۔ورنہ پھر یہ وعدہ خلافی ہوگی اور وعدہ خلافی سے پھر جھوٹ کی عادت پڑے گی۔اور یہ بہت بری عادت ہے۔اس طرح وہ لوگ جن کے بچے ہیں۔اگر بچوں سے وعدہ کرتے ہیں، بہت سارے نوجوان ہیں، شادی شدہ ہیں، ان کی اولادیں ہیں، اگر بچوں سے وعدہ کرتے ہیں تو ان کو پورا کریں۔اگر وہ بچوں سے وعدہ پورا کرتے رہیں گے تو بچوں میں کبھی وعدہ پورا نہ کرنے کی عادت نہیں پڑے گی۔ہمیشہ جب بھی بچوں کو پتہ ہوگا کہ یہ ایک نیکی ہے، جب بھی کوئی وعدہ کریں گے اس کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور یہ بچے ہی یا درکھیں کہ ہماری آئندہ کی نسل ہیں۔انہوں نے ہی آئندہ ہماری جماعت کی تنظیم کی باگ ڈور سنبھالنی ہے