مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 86
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 86 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس اید و اللہ تعالی سیڑھی کے اگلے قدم پر پاؤں رکھنے کے قابل ہو سکیں تو ایسے لوگوں کی دعوت پر جو برائی کی طرف بلانے کی دعوت دیتے ہیں قرآن کے حکم کے مطابق عمل کریں کہ {وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا } - یعنی جب وہ لغویات کے پاس سے گزرتے ہیں تو وقار کے ساتھ گزرتے ہیں۔بغیر اس طرف توجہ دیئے گزر جاتے ہیں۔تو جہاں یہ حکم ہے کہ لغو کے پاس سے وقار کے ساتھ منہ پرے کر کے گزر جاؤ وہاں اس آیت میں اس سے پہلے یہ حکم بھی ہے کہ {وَالَّذِيْنَ لَا يَشْهَدُوْنَ الرُّوْرَ } کہ ایسے تعلقات جولوگوں سے ہنسی ٹھٹھا کرنے والے ہیں جو لوگوں کے خلاف منصوبے بنانے والے ہیں وہ جھوٹے بھی ہوتے ہیں۔کیونکہ کہیں بھی جھوٹی گواہی کی ضرورت پڑے تو وہ دریغ نہیں کرتے۔اس لیے یاد رکھو کہ یہ لوگ تمہیں بھی جھوٹ بلوانے کی کوشش کریں گے۔تمہارے سے بھی ایسی حرکات سرزد کر وائیں گے کہ تم بھی جھوٹ بولنے پر مجبور ہو جاؤ۔اس لیے جب کبھی ایسے لوگ تمہارے قریب آئیں تو یا د رکھو کہ شیطان تمہارے خلاف حرکت میں آ گیا ہے اب اپنی خیر منالو، اب تم جھوٹ بولنے کے لیے تیار ہو جاؤ اب تم بھی جرائم میں ملوث ہونے والے ہو۔اس لیے بہتر ہے کہ اگر تم سچے ہو، بچے بنا چاہتے ہو، اپنا دامن بچانا چاہتے ہو تو ان لوگوں سے بیچ کر ر ہوتا کہ ہمیشہ سچ پر قائم رہو کیونکہ یہ سب لغو تعلقات والے لوگ ہیں۔اس لیے بڑے وقار سے ان لوگوں سے پہلو بچاتے ہوئے پرے ہو جاؤ، ایک طرف ہو جاؤ۔ان کی دوستی کی باتیں ،ان کی چکنی چپڑی باتیں تمہیں ان لغویات میں کہیں ملوث نہ کر دیں یہ بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔یاد رکھیں کہ یہ جنسی ٹھٹھے اور دوسروں کے جذبات کا خیال نہ رکھنے والی باتیں جب منہ سے نکلیں گی تو مزید برائیوں کی دلدل میں پھنساتی چلی جائیں گی۔اس لیے اللہ تعالیٰ نے ہمیں پہلے ہی وارننگ دے دی ہے کہ جھوٹ جو سب برائیوں کی جڑ ہے اس سے پر ہیز کرو اس سے بچو تا کہ تمام لغویات سے بچے رہو۔جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ منافق کی تین نشانیاں ہیں۔جب گفتگو کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے، جب وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے، جب اس کے پاس امانت رکھی جاتی ہے تو خیانت سے کام لیتا ہے۔(بخاری کتاب الادب۔باب قول الله تعالیٰ یا ایها الذین امنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين)