مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 65
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 65 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس اید و اللہ تعالی یہ بھی ایک بہت بری عادت ہے کہ جہاں جگہ دیکھی فوراً آ کے بیٹھ گئے۔اول تو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ اگر تین کرسیاں پڑی ہیں تو جو ساتھ جڑی ہوئی کرسیاں ہیں ان پر بیٹھیں تا کہ تیسر الشخص بھی آئے بیٹھ سکے۔اور اگر کسی وجہ سے خالی پڑی ہے تو آنے والے کو پوچھنا چاہیے۔تو یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جو بنیادی اخلاق ہیں اور ہر احمدی میں ان کا موجود ہونا ضروری ہے۔مجالس امانت ہیں مجالس کے بارے میں یہ بھی خیال رکھنا چاہیے کہ مجالس امانت ہوتی ہیں۔یعنی جس مجلس میں بیٹھے ہیں اگر وہ پرائیویٹ ہے یا کسی خاص قسم کی مجلس ہے تو اس میں ہونے والی باتوں کو باہر نکالنے کا کسی کو حق نہیں پہنچتا۔وسیع مجلس یا جلسہ وغیرہ کی اور بات ہے۔جو پرائیویٹ مجالس ہیں اگر کوئی خاص باتیں ہو رہی ہیں تو سننے والوں کو انہیں باہر نہیں نکالنا چاہیے۔اسی طرح دفتری عہدیداران کو بھی یا کارکنوں کو بھی دفتر میں ہونے والی باتوں کو کبھی باہر نہیں نکالنا چاہیے۔پھر مختلف ذیلی تنظیمیں ہیں ، جماعتی کارکنان ہیں ان کو بھی اپنے رازوں کو راز رکھنا چاہیے۔یہ بھی مجلس کا حق ہے اور ایک امانت ہے۔اس کو کسی طرح بھی باہر نہیں نکلنا چاہیے۔الفضل انٹرنیشنل 30 جولائی تا 12 اگست 2004ء)