مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 43 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 43

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 43 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی جامعہ احمدیہ کینیڈا سے خطاب * حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 30 جون 2004 ء کو جامعہ احمدیہ کینیڈا سے خطاب فرمایا جس کا خلاصہ درج ذیل ہے:۔پہلی کلاس ہونے کے ناطے علمی و اخلاقی معیار بلند کر یہ میرا فارمل (Formal) خطاب نہیں ہے۔چند باتیں ہیں جو میں آپ لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں۔آپ یا درکھیں کہ آپ جامعہ کی پہلی کلاس کے طلبہ ہیں۔آپ کی یہ کلاس تاریخ کا حصہ بننے والی ہے۔جس طرح ہم تاریخ میں دیکھتے ہیں کہ ہمارے پرانے (مربی) افریقہ میں گئے ، یورپ میں گئے ، فارایسٹ میں گئے ، مدرسہ احمدیہ کی پہلی کلاس کا ذکر آتا ہے یا جامعہ احمدیہ کی پہلی کلاس کا ذکر آتا ہے۔فرمایا: جوسب سے پہلے کسی ملک میں پہنچے اس ملک کی احمدیت کی تاریخ میں ان کا ہمیشہ پہلے (مربی) کے طور پر ذکر ہوگا۔اسی طرح کینیڈا (جماعت) کی تاریخ میں لکھا جائے گا کہ فلاں فلاں جامعہ کی پہلی کلاس کے طلبہ تھے۔اس لحاظ سے آپ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔جو روایات آپ پیدا کریں گے وہی آگے چلیں گی۔طلباء ایک دوسرے کی نقل کرتے ہیں ،شعوری اور لاشعوری دونوں طور پر۔اس لیے آپ جامعہ احمدیہ کی تاریخ میں اہم کردار ادا کرنے والے ہیں۔جب آپ ( تربیت پا کر اور تعلیم مکمل کر کے ) فیلڈ میں جائیں گے تو بھی دنیا کی نظر آپ پر رہے گی کہ آپ پہلی کلاس کے (مربیان ) ہیں۔اس لحاظ سے آپ اپنی ٹرینینگ کریں کہ ہم اس فوج میں شامل ہیں جس نے یہ عہد کیا ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود نے ( دین حق ) کی جس خوبصورت تعلیم سے ہمیں روشناس کرایا ہے اور جسے دنیا بھول چکی تھی ہم نے ساری دنیا کو اس تعلیم سے روشناس کرانا ہے۔علمی لحاظ سے تو کرنا ہی ہے،اخلاقی لحاظ سے بھی اپنا معیار بلند کریں۔نوجوانی کی عبادت ہی اعلیٰ درجہ کی عبادت ہوتی ہے حضورانور نے فرمایا کہ ان ملکوں میں آزادی کی فضا ہے۔جوانی کی عمر میں کسی نہ کسی قسم