مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 175 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 175

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 175 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس اید و اللہ تعالی کے تمام پہلو خواہ حق میں یا مخالف کے بارہ میں آگاہی حاصل کرتا۔سب کمیٹیاں جو کہ آپ کی آئندہ شوری کے لیے بہت مفید رہیں گی اس سے مجلس شوری کے باقی اراکین کا وقت بھی بچتا ہے۔مجھے علم نہیں کہ آپ یہاں سب کمیٹیاں تشکیل دیتے ہیں یا نہیں غالبا یہ یہاں بنائی جاتی ہیں۔اس سے آپ مجلس شوری کے باقی اراکین کا وقت بچا سکتے ہیں۔اور جو مجلس شوری کے تو رکن ہیں لیکن سب کمیٹی کے نہیں وہ زیر بحث موضوع کے حق اور مخالف دلائل جان لیں گے اس طرح وہ اپنی رائے دے سکتے ہیں۔جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے کہ ساری مجلس شوریٰ اپنی آراء اپنا حتمی فیصلہ یا اپنے مشورے بہتر طور پر دیتے ہیں۔یہ بھی یاد رکھیں کہ جب بھی آپ اپنی آراء اور مشورے دیں جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے کہ مجلس شوری اپنا آخری فیصلہ اور مشورہ خلیفہ مسیح کی خدمت میں پیش کرتی ہے اور یہ ضروری نہیں کہ خلیفتہ امسح جوں کا توں ہی فیصلہ مان لیں۔جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے کہ خلیفہ اسی کو یہ پورا حق حاصل ہے کہ وہ جزوی یا کلی طور پر آپ کا کوئی مشورہ قبول کرے یا نا منظور کرے۔جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ جب بھی ایسا ہو اور متعددبار یہ بات تجربہ میں آچکی ہے کہ جب بھی خلیفہ مسیح نے مجلس شوری کے کسی فیصلہ کو نا منظور کیا یا اس سے اتفاق نہ کیا اور انہوں نے اپنا کوئی فیصلہ صادر کیا تو ہمیشہ خدا تعالیٰ نے خلیفہ اسیح کے فیصلہ میں برکت رکھی۔نمائندگان شوریٰ کا ایک اہم فرض ایک اور ضروری بات یہ ہے کہ آپ جو مجلس شوری کے نمائندگان ہیں آپ میں سے بعض عاملہ کے ممبران ہیں اور بعض قائدین علاقہ ہیں اور کچھ آپ میں سے اس شوری کے لیے منتخب نمائندے ہیں تو جو منتخب نمائندگان ہیں ان کا دورانیہ پورے ایک سال تک ہے جب تک کہ آئندہ شوری کے لیے نمائندگان کا انتخاب نہیں ہو جاتا۔اس حوالہ سے آپ کا کام اس وقت ختم نہیں ہو جاتا جب آپ یہاں سے اپنے علاقوں میں اپنی مجالس میں واپس چلے جاتے ہیں آپ کا فرض ہے کہ آپ اپنے علاقوں میں گہری نظر رکھیں کیونکہ آپ مرکزی مجلس خدام الاحمدیہ کے نمائندہ ہیں اور جب بھی آپ کوئی کمزوری یا خدام الاحمدیہ کے بنیادی اصول اور قواعد سے انحراف دیکھیں یا جماعتی روایات کے خلاف کوئی بات دیکھیں تو آپ کو فوری طور پر صدر خدام الاحمدیہ کو آگاہ کرنا چاہیے۔یادر ہے کہ آپ اس بات کے مجاز