مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 119
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 119 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس اید و اللہ تعالی اگر ہم قرآن کریم کو اس طرح نہیں پڑھتے تو فکر کرنی چاہیے اور ہر ایک کو اپنے بارے میں سوچنا چاہیے کہ کیا وہ احمدی کہلانے کے بعد ان باتوں پر عمل نہ کر کے احمدیت سے دور تو نہیں جارہا۔ذیلی تنظیمیں تعلیم القرآن کے حوالے سے کوشش کریں۔پس بچوں کو بھی قرآن کریم پڑھنے کی عادت ڈالیں اور خود بھی پڑھیں۔ہر گھر سے تلاوت کی آواز آنی چاہیے۔پھر ترجمہ پڑھنے کی کوشش بھی کریں۔اور سب ذیلی تنظیموں کو اس سلسلے میں کوشش کرنی چاہیے ، خاص طور پر انصار اللہ کو کیونکہ میرے خیال میں خلافت ثالثہ کے دور میں ان کے ذمے یہ کام لگایا گیا تھا۔اسی لیے ان کے ہاں ایک قیادت بھی اس کے لیے ہے جو تعلیم القرآن کہلاتی ہے۔اگر انصار پوری توجہ دیں تو ہر گھر میں با قاعدہ قرآن کریم پڑھنے اور اس کو سمجھنے کی کلاسیں لگ سکتی ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” کامیاب وہی لوگ ہوں گے جو قرآن کریم کے ماتحت چلتے ہیں۔قرآن کو چھوڑ کر کامیابی ایک ناممکن اور محال امر ہے“۔(الحام 31 اکتوبر 1901 ء ) پس ہر احمدی کو اپنی کامیابیوں کو حاصل کرنے کے لیے یہ نسخہ آزمانا چاہیے۔دین بھی سنور جائے گا اور دنیاوی مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔آج دیکھ لیں مسلمانوں میں جو لڑائی جھگڑے اور دنیا کے سامنے ذلت کی حالت ہے وہ اسی لیے ہے کہ نہ قرآن پڑھتے ہیں اور نہ اس پر عمل کرتے ہیں۔جو پڑھتے ہیں وہ عمل نہیں کرتے ، سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے تو ظاہر ہے پھر قرآن کو چھوڑنے کا یہی نتیجہ نکلنا تھا جونکل الفضل انٹر نیشنل 8 تا 14 اکتوبر 2004ء) رہا ہے۔۔۔۔۔۔