مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 35 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 35

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 35 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جون 2004ء سے اقتباسات * کتب حضرت مسیح موعود علم قرآن عطا کرتی ہیں۔۔۔آج یہ ذمہ داری ہم احمدیوں پر سب سے زیادہ ہے کہ علم کے حصول کی خاطر زیادہ سے زیادہ محنت کریں ، زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔کیونکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی قرآن کریم کے علوم و معارف دیئے گئے ہیں۔اور آپ کے ماننے والوں کے بارے میں بھی اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ میں انہیں علم و معرفت اور دلائل عطا کروں گا۔تو اس کے لیے کوشش اور علم حاصل کرنے کا شوق اور دعا کہ اے میرے اللہ ! اے میرے رب ! میرے علم کو بڑھا، بہت ضروری ہے۔گھر بیٹھے یہ سب علوم و معارف نہیں مل جائیں گے۔اور پھر اس کے لیے کوئی عمر کی شرط بھی نہیں ہے۔تو سب سے پہلے تو قرآن کریم کا علم حاصل کرنے کے لیے، دینی علم حاصل کرنے کے لیے ہمیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو بے بہا خزانے مہیا فرمائے ہیں ان کو دیکھنا ہو گا۔ان کی طرف رجوع کریں ، ان کو پڑھیں کیونکہ آپ نے ہمیں ہماری سوچوں کے لیے راستے دکھا دیئے ہیں۔ان پر چل کر ہم دینی علم میں اور قرآن کے علم میں ترقی کر سکتے ہیں اور پھر اسی قرآنی علم سے دنیا وی علم اور تحقیق کے بھی راستے کھل جاتے ہیں۔اس لیے جماعت کے اندر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھنے کا شوق اور اس سے فائدہ اٹھانے کا شوق نوجوانوں میں بھی اپنی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہونا چاہیے۔بلکہ جو تحقیق کرنے والے ہیں ، بہت سارے طالب علم مختلف موضوعات پر ریسرچ کر رہے ہوتے ہیں، وہ جب اپنے دنیاوی علم کو اس دینی علم اور قرآن کریم کے علم کے ساتھ ملائیں گے تو نئے راستے بھی متعین ہوں گے ، ان کو مختلف نہج پر کام کرنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے جو اُن کے دنیا دار پر و فیسران کو شاید نہ سکھا سکیں۔اسی طرح جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ بڑی عمر کے لوگوں کو بھی یہ