مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 151
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 151 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی پس آج یہ ہر احمدی کا کام ہے کہ خدا کی عظمت اور جلال کو قائم کرے اور اللہ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے پیار و محبت شفقت اور فرمانبرداری کے نمونے دکھائے۔تا کہ اللہ تعالیٰ کے سایہ رحمت میں جگہ پائے۔اللہ تعالیٰ اس کی سب کو تو فیق عطا فرمائے۔آمین جماعت کے دشمنوں کی کارروائیاں جماعت کی جب ترقی ہوتی ہے تو حاسدوں کے حسد بھی بڑھ جاتے ہیں۔وہ بھی کوشش کرتے ہیں کہ مختلف حیلوں بہانوں سے جماعت میں بے چینی پیدا ہو، ہمدرد بن کر باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔حالانکہ یہ لوگ مخالفین کے آلہ کار بنے ہوئے ہوتے ہیں۔بعض دفعہ کسی عہدیدار کے متعلق کوئی بات کر کے بدظنی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، بعض دفعہ فرد جماعت کے دل میں کسی عہدیدار کے خلاف بدظنی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔بعض دفعہ مرکزی عہدیداران کے خلاف بدظنی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اور بعض دفعہ مجھے ایسے خط لکھ دیں گے اور عموماً ایسے خط بغیر نام اور پتے کے ہوتے ہیں کہ گویا جماعت میں اخلاص و وفا کے نمونے نہیں رہے، نعوذ باللہ تمام عہدیدار بھی اور اکثریت جماعت کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم سے دور ہٹ گئی ہے۔یہ سب ان کے دلوں کی خواہش ہوتی ہے۔ایک صاحب کے سوال کا نہایت شاندار جواب ایک صاحب نے مجھے لکھا اور ایسا بھیا نک نقشہ کھینچا کہ گویا اب جماعت نام کی رہ گئی ہے عمل ختم ہو گئے ہیں ، کوئی چیز باقی نہیں رہی ، اخلاص ختم ہو گیا ہے۔اور پھر لکھتے ہیں اور آپ ہی اس کا جواب بھی دے دیا کہ مجھے پتہ ہے آپ یہی جواب دیں گے جو حضرت علی نے دیا تھا کہ پہلے خلفاء کے ماننے والے میرے جیسے لوگ تھے اور مجھے ماننے والے تم جیسے لوگ ہو۔لیکن سن لیں میرا جواب یہ نہیں ہے۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے خلافت احمدیہ نے ہمیشہ قائم رہنا ہے اور وفا قائم کرنے والے اس میں ہمیشہ پیدا ہوتے رہیں گے۔میرا جواب یہ ہے کہ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں لاکھوں ، کروڑوں ایسے ہیں جو حضرت علیؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اخلاص و وفا کے نمونے قائم کرنا جانتے ہیں۔نظام جماعت اور نظام خلافت کے لیے قربانیاں کرنا جانتے ہیں۔یہ خوف دلانا ہے تو کسی دنیا دار کو دلاؤ۔میں تو روزانہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی تائید و نصرت کے نظارے دیکھتا ہوں۔لوگوں کے اخلاص و وفا کے نظارے