مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 128 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 128

128 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم ہے یہ نظام وصیت کہلائے گا۔اور جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ نظام وصیت کے ساتھ نظام خلافت کا بھی بڑا گہرا تعلق ہے۔اب اس نظام وصیت کے ساتھ ہی قربانیوں کے معیار بھی بڑھنے ہیں۔تو پہلے قربانیوں کی عادت ڈالنے کے لیے تحریک جدید کا نظام ہی ہے۔اور پھر ان قربانیوں کے معیار بڑہنے سے حقوق العباد کے ادا کرنے کے معیار بھی بڑھیں گے۔پس جماعتیں اس طرف بھر پور توجہ دیں ، خاص طور پر توجہ دیں تا کہ آئندہ نظام وصیت بھی مضبوط بنیادوں پر اس قربانی کی وجہ سے قائم ہو۔۔۔۔الفضل انٹر نیشنل 19 تا 25 نومبر 2004ء )