مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 58 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 58

مشعل راه جلد پنجم 58 * ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی احمدی کو تکبر سے بھی بچنا چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اگست 2003ء بمقام شیورٹ ہالے فرینکفورٹ میں فرمایا :- تکبر آخر کار انسان کو خدا کے مقابل پر کھڑا کر دیتا ہے۔جب خدا کا شریک بنانے والے کو اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ معاف نہیں کروں گا۔تو پھر جو خود خدائی کا دعویدار بن جائے اس کی کس طرح بخشش ہو سکتی ہے؟ تو یہ تکبر ہی تھا جس نے مختلف وقتوں میں فرعون صفت لوگوں کو پیدا کیا۔اور پھر ایسے فرعونوں کے انجام آپ نے پڑھے بھی اور اس زمانہ میں دیکھے بھی۔تو یہ بڑا خوف کا مقام ہے۔ہر احمدی کو ادنی سے تکبر سے بھی بچنا چاہیے۔کیونکہ یہ پھر پھیلتے پھیلتے پوری طرح انسان کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ وارننگ دے دی ہے، واضح کر دیا ہے کہ یہ میری چادر ہے، میں رب العالمین ہوں ، کبریائی میری ہے، اس کو تسلیم کرو۔عاجزی دکھاؤ۔اگر ان حدود سے باہر نکلنے کی کوشش کرو گے تو عذاب میں مبتلا کئے جاؤ گے۔اگر رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر ہے تو عذاب تمہارا مقدر ہے۔لیکن ساتھ ہی یہ خوشخبری بھی دے دی کہ اگر ذرہ بھر بھی تمہارے اندر ایمان ہے تو میں تمہیں آگ کے عذاب سے بچالوں گا۔“ الفضل انٹر نیشنل 24 تا 30 اکتوبر 2003 صفحہ 6)