مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 165
مشعل راه جلد پنجم 165 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی اور بے حقیقت رہے گی۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نے خلافت کی عظمت اور اس کے قائم رکھنے کی خاطر بھی انتقک محنت کی اور دعائیں کیں یہاں تک کہ ہر احمدی کے دل میں آپ نے خلافت کی محبت اور اس کا احترام اور اس کی اطاعت پیدا کر دی ہے۔یہ خلافت کی ہی نعمت ہے جو جماعت کی جان ہے۔اس لئے اگر آپ زندگی چاہتے ہیں تو خلافت احمدیہ کے ساتھ اخلاص اور وفا کے ساتھ چمٹ جائیں۔پوری طرح اس سے وابستہ ہو جا ئیں کہ آپ کی ہر ترقی کا راز خلافت سے وابستگی میں ہی مضمر ہے۔ایسے بن جائیں کہ خلیفہ وقت کی رضا آپ کی رضا ہو جائے۔خلیفہ وقت کے قدموں پر آپ کا قدم ہو اور خلیفہ وقت کی خوشنودی آپ کا مطمح نظر ہو جائے۔آپ سب کے لئے دعائیں کرتے ہوئے اور آپ کو محبت بھرا سلام کہتے ہوئے اب میں اپنے اس مختصر سے پیغام کو ختم کرتا ہوں۔آپ بھی دعاؤں پر بکثرت زور دیں۔اللہ آپ کے ساتھ ہو اور ہر آن آپ کا نگہبان ہو۔(آمین ) والسلام خاکسار مرزا مسر و ر احمد خلیفة المسیح الخامس (ماہنامہ خالد سیدنا طاہر نمبر مارچ اپریل 2004 ء )