مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 164 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 164

مشعل راه جلد پنجم پیارے خدام احمدیت! 164 * ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان رسالہ خالد کا ظاہر نمبر شائع کر رہی ہے اور صدر صاحب مجلس نے مجھے اس کے لئے پیغام بھجوانے کے لئے کہا ہے۔حضرت مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ کا وجود ایک نہایت ہی پیارا وجود تھا جو ہم سے جدا ہوا۔انا للہ وانا الیہ راجعون حضرت صاحب رحمہ اللہ خدا تعالیٰ سے بہت ہی محبت اور پیار کرنے والے تھے اور ہمیشہ انہیں یہ تمنا اور تڑپ رہی کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کا ہر فرد بھی خدا تعالیٰ سے پیار کرنے والا بن جائے۔آپ نے اپنی زندگی کا لمحہ لحہ اسی جہاد میں صرف کر دیا اور جماعت کو بار ہادعاؤں اور نمازوں کی نصیحت فرماتے رہے اور اس ضمن میں اپنی زندگی کے آخری لمحے تک اپنا یہ اسوہ ہمارے سامنے پیش کیا کہ باوجود نہایت کمزوری اور ضعف اور بیماری کے باقاعدگی کے ساتھ وقت پر نمازوں کی ادائیگی کے لئے (بیت الذکر ) تشریف لاتے رہے۔حضور رحمہ اللہ نے خاص طور پر جماعت کے نوجوانوں یعنی خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ کو نماز باجماعت کے قیام کی بار بار تلقین کی اور بتایا کہ اگر آپ فلاح چاہتے ہیں تو ( دین حق ) کے اس بنیادی حکم پر قائم ہو جائیں۔پس آج جو آپ یہ خاص نمبر نکال رہے ہیں تو اس کے ذریعہ میرا آپ کو یہی پیغام ہے کہ خالی خولی دعووں کا تو کوئی فائدہ نہیں نہ یہ دعوے آپ کی عاقبت کو سنوار سکیں گے۔اس لئے اللہ کے ہاں مقبول بندوں میں شمار ہونا چاہتے ہیں۔اگر آپ حضرت صاحب کی یادوں کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔ان سے اپنے عہدوں کو ایفاء کرنا چاہتے ہیں اور ان کی رُوح کو اُس جہاں میں بھی خوش کرنا چاہتے ہیں تو نمازوں کے پابند ہو جائیں۔ہر احمدی خادم اور طفل اس طرح پانچ وقت کا نمازی بن جائے کہ آپ کے ماحول کی ہر احمدی ( بیت الذکر ) نمازیوں سے رونق پکڑنے لگے۔نماز آپ کی روح کی غذا بن جائے۔جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اس طرح آپ کی حالت نماز کے بغیر ہو۔یا د رکھیں کہ نماز کے بغیر آپ کی زندگی بے لطف