مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 122
مشعل راه جلد پنجم 122 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی پیارے احباب جماعت احمد یہ برازیل السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الحمد للہ کہ جماعت احمد یہ برازیل اپنا جلسہ سالانہ منعقد کرنے کی توفیق پارہی ہے۔اللہ تعالی آپ کے جلسہ کو ہر لحاظ سے کامیاب اور بابرکت بنائے اور آپ سب جو لہی سفر کر کے اس جلسہ کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں اللہ آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ان تمام دعاؤں کا وارث بنائے جو ان جلسوں میں شامل ہونے والوں کیلئے آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہیں۔اس موقع پر میں آپ سب افراد جماعت سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ان ایام کو ذکر الہی میں گزار ہیں۔نوافل ادا کریں اور جس قدر ہو سکے دعائیں کریں اور خوب دعائیں کریں کیونکہ حقیقی پاکیزگی حاصل کرنے اور خاتمہ بالخیر کیلئے خدا تعالیٰ نے جو طریق سکھلایا ہے وہ دعا ہی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا یہ طریق تھا کہ جب لوگ آپ کی بیعت میں داخل ہوتے تو آپ ان کو تمام نصائح سے پہلے دعا کی تاکید فرماتے۔پس میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نمائندگی میں آپ کو اسی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ دعائیں کریں اور دعاؤں پر زور دیں۔دعا بڑی دولت ہے اور طاقت ہے۔اس سے دنیا میں روحانی انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔انسان کی بڑی سعادت اور اس کی حفاظت کا اصل ذریعہ دعا ہی ہے۔یہی دعا انسان کیلئے پناہ ہے۔پس دعاؤں کی عادت ڈالیں اور یہی روح اپنی اولادوں میں پیدا کریں۔اپنے بچوں کی اس رنگ میں تربیت کریں کہ وہ ابھی سے دعاؤں کے عادی بن جائیں اور ان کے دلوں میں ( دین حق ) احمدیت اور خلافت کی محبت پیدا ہو جائے۔