مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 120 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 120

مشعل راه جلد پنجم 120 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی سب سے اچھی بات تو یہ ہے کہ اگر صحیح درد ہے معاشرے کا،معاشرے کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔صرف مزے لینے کے لئے اور لوگوں کی ٹانگیں کھینچنے کے لئے باتیں نہیں کہ ان کولوگوں کی نظروں سے گراؤں، افسروں کی نظروں سے گراؤں اور اپنی پوزیشن بناؤں۔تو ایسے لوگ بھی جیسا کہ حدیث میں آتا ہے کہ اس نصیحت پر عمل کرتے ہیں کہ : حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر تو اپنے کسی ساتھی کے عیوب بیان کرنا چاہے تو پہلے ایک نظر اپنے عیوب پر ڈال لئے ( احیاء علوم الدین جلد ۳ ص ۱۷۷) کسی کے عیب بیان کرنے سے پہلے اپنے عیبوں پر نظر ڈالو۔اسی بارہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ایک شعر میں فرمایا کہ بدی پر غیر کی ہر دم نظر ہے مگر اپنی بدی سے بے خبر بے خبر ہے تو جب آپ اپنے عیب دیکھیں گے۔جو بہت دل گردے کا کام ہے بہت کم ہیں جو اپنے عیبوں پر اس طرح نظر رکھتے ہیں۔جیسا کہ فرمایا گیا ہے کہ اپنی آنکھ کا شہتیر بھی نظر آنا بہت مشکل ہوتا ہے۔اپنی بڑی سے بڑی برائی بھی نظر نہیں آتی۔اور وہ نظر آجائے گی تو بڑی اور چھوٹی برائیاں نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔اور دوسروں کی برائیاں کرنے سے پہلے ایسا شخص سوچے گا اور پھر نیک نیت ہو کر پہلے اپنی اصلاح کی کوشش کرے گا، پھر اپنے دوست کی اصلاح کی کوشش کرے گا تاکہ حسین اور پاک معاشرہ قائم ہو جائے۔اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو اس کی توفیق دے کہ اپنے آپ پر نظر رکھیں۔الفضل انٹر نیشنل لندن 20 تا 26 فروری 2004 ، ص 7)