مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 80
مشعل راه جلد پنجم تصنع اور بناوٹ سے بچیں 80 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی پھر گھروں میں مثلاً مثال ہے سجاوٹ کی کوئی چیز ہے پڑی ہوئی اس کی کوئی تعریف کر دیتا ہے تو بڑی عاجزی سے کہ رہی ہوتی ہیں کہ سنتی ہی ہے اور قیمت پوچھو تو پتہ چلتا ہے کہ صاف بناوٹ اور تصنع سے کام لیا جار ہا ہوتا ہے۔تو یہ بناوٹ کی باتیں نہیں ہونی چاہیں احمدی معاشرہ ان سے بالکل پاک ہونا چاہیے حقیقی انکسار اور عاجزی دکھانی چاہے ہم تو ایک بہت بڑا مقصد لیکر کھڑے ہوئے ہیں اگر دنیا وی نام ونمود اور بناوٹ اور تصنع کے چکر میں پڑ گئے۔تو پھر ان اہم کاموں کو کون سرانجام دے گا جو ہمارے سپرد کئے گئے ہیں۔اپنے اندر عاجزی پیدا کرنے کی خاص مہم چلائیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تو فرمایا ہے کہ : - جتنا بڑا تمہیں مقام ملے اتنے ہی نیچے جھکتے جاؤ اور اس کے نتیجے میں خدا تمہیں اتنا ہی اونچا کرتا چلا جائے گا تو ایمان کا تو یہ مقام ہے کہ اللہ کی ذات پر ہی بھروسہ ہونا چاہیے نہ کہ بندوں پر اور جس شخص کو ہم نے اس زمانہ میں مانا اسکے سلسلہ بیعت میں شامل ہو کر اس کے ہر حکم کو بجالانے کا ہم عہد کرتے ہیں۔اس کا عمل تو عاجزی کی اس انتہا تک پہنچا ہوا ہے، کہ خدا نے بھی خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: تیری عاجزانہ راہیں اسے پسند آئیں۔پس ہر احمدی کو عمومی طور پر اور عہدہ داران کو خصوصی طور پر میں یہ کہتا ہوں کہ عاجزی دکھائیں ، عاجزی دکھائیں اور عاجزی کو اپنے اندر اور اپنی نمبرات اور اپنے ممبران کے اندر چاہے مرد ہوں یا عورتیں، پیدا کرنے کی خاص مہم چلائیں۔اس سال اکثر جگہ ذیلی تنظیموں کے انتخابات ہو رہے ہیں آپ کا بھی کل ہو گیا۔تو اس خوبصورت خلق کی طرف بھی توجہ دیں اور نئے عزم کے ساتھ توجہ دیں۔لوگوں سے دعائیں بھی لیں عاجزی دکھا کر اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے مغفرت اور اجر عظیم کی ضمانت بھی لیں۔پس دیکھیں خدا تعالیٰ تو کس کس طریقے سے اپنے بندوں کی بخشش کے سامان کر رہا ہے۔کہ عاجزی دکھاؤ تب بھی تمہیں بخش دوں گا۔اب ہم ہی ہیں جو ان باتوں کو نہ سمجھتے ہوئے ان سے دور بھاگ رہے ہیں۔صدقہ کرنے والے اور نہ کرنے والوں میں فرق پھر فرمایا صدقہ کرنے والے ہوں۔اب صدقہ ایسی نیکی ہے جس کو کرنے والے کا تو بیڑا پار ہو گیا۔لیکن