مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 33 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 33

مشعل راه جلد پنجم 33 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی لئے خلافت کے دامن سے ہمیشہ وابستہ رہیں اور نسل در نسل اپنی اولا دوں کو بھی اس نعمت عظمی سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے رہیں۔ہمیشہ اس کی سر بلندی اور مضبوطی کے لئے کوشاں رہیں اور اس راہ میں در پیش ہر قربانی کے لئے مستعد رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق دے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی ان دعاؤں کا وراث بنائے جو آپ نے ایسے لگی جلسوں میں شامل ہونے والوں کے لئے کی ہیں۔میری دعائیں بھی آپ کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو ( دین حق ) کا نیک نمونہ اہل کینیڈا کے سامنے پیش کرنے کو توفیق دے۔آپ ان کے دل ( دین حق ) احمدیت کے لئے جیتنے والے ہوں۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔خیر و برکت سے آپ کی جھولیاں بھر دے۔اللہ کرے آپ کی تمام زندگی خدا کی رضا اور خوشنودی کے تحت گذرے۔آمین۔والسلام خاکسار مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس اخبار نیو کینیڈا جلد 16 نمبر 12 مورخہ 18 جولائی 2003ء)