مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page v of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page v

مشعل راه جلد پنجم iii ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی چاہے زور لگالے۔عورتوں، بچوں، بوڑھوں کو با قاعدہ میں نے آنسوؤں سے روتے دیکھا ہے تو یہ محبت ہی ہے جو خلافت کی ان کے دلوں میں قائم ہے۔( خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۱ مئی ۲۰۰۴ ء ) ہماری خوش نصیبی ہے کہ دعاؤں اور محبتوں کا یہ دور اور لازوال خزانہ کبھی ہم سے دور نہیں ہوا، ایک چاند رخصت ہوتا ہے تو دوسرا ماہتاب اس کی جگہ لے لیتا ہے۔چندلحوں کے لئے حیران و پشیمان ہوتے ہیں کہ محبت و شفقت کا ایک ہاتھ سینے کے سارے دکھوں کو فرحت میں بدل دیتا ہے اور لرزتے دلوں کو پر وقار سکینت بخش دیتا ہے۔آج جو نگهبان وراہنما ہمیں خدا نے عطا کیا ہے، وہ خود مجسم دعا ہے دعا دعا وہ چہرہ ، حیا حیا وہ آنکھیں کی تصویر نظر آتا ہے۔اس کا سب سے پہلا پیغام ہی دعا کا تھا۔تحفہ بھی دعا کا تھا اور لائحہ عمل بھی دعا ہی کا تھا۔ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ احمدی کبھی کسی بھی جگہ پر ہو اور کسی بھی تنظیم میں ہو۔اس کو علم ہونا چاہیے کہ لائحہ عمل اور پروگرام وہی ہوتا ہے جو خلیفہ وقت دیا کرتا ہے اور ترقیات بھی ساری کی ساری خلافت کے ساتھ ہی وابستہ ہوا کرتی ہیں۔یہ ترقی خواہ دینی ہو یا دنیاوی علمی ہو یا عملی ، اخلاقی ہو یا روحانی، با شمر ترقی صرف اور صرف خلیفہ وقت کے ساتھ وابستگی میں پوشیدہ ہے۔اس کی اطاعت میں اس کے دیے ہوئے پروگراموں پر عمل کرنے میں، اس کی محبت کو اپنے دل میں جگہ دینے میں۔اس کی حکومت کو اپنے دل اور دماغ میں قائم کرنے میں۔خلیفہ وقت کیا چاہتا ہے؟ وہ کیا فرما رہا ہے؟ ساری دنیا کے احمدی براہ راست ٹیلی ویژن پر سنتے بھی ہیں۔امام وقت کے انہیں ارشادات کو ایک کتاب میں اکٹھا کر کے پیش کیا جار ہا ہے۔کہ یہی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔منزل تک پہنچنے کے لئے۔صحیح سلامت منزل تک پہنچنے کے لئے کہ اب یہی محفوظ راہ ہے ایک محفوظ قلعہ ہے۔یہ اسی کا جانشین ہے کہ جس نے فرمایا تھا کہ ؎ میں عافیت کا ہوں حصار اور یہ طے ہے اور یقینی بات ہے کہ اس خلافت کو اگر چھوڑا جائے تو ہیں درندے ہر طرف