مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 8
مشعل راه جلد پنجم 8 * ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل قرآنی آیت کی تلاوت فرمائی:۔اُتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَبِ وَ اَقِمِ الصَّلوةَ إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ ) (العنكبوت: ۴۶) پھر فرمایا:۔آج کیونکہ جرمنی کا بھی اجتماع آپ کے ساتھ ہی اختتام کو پہنچ رہا ہے اس لئے آج کے میرے پیغام میں جرمنی والے بھی شامل ہیں۔ابھی جو صدر صاحب نے رپورٹ پڑھی الحمد للہ بڑی خوش کن رپورٹ تھی۔اللہ تعالیٰ اُس میں مزید اضافہ کرتا چلا جائے۔آپ کی کوششوں کو بڑھاتا چلا جائے۔اور نماز کے بارہ میں بھی انہوں نے اپنی کوششوں کا ذکر کیا ہے۔خدا کرے کہ سو فیصد تک Goal اُن کو حاصل ہو جائے۔حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ کی وفات پر مختلف جماعتوں اور ذیلی تنظیموں ، انصار، خدام، لجنہ وغیرہ نے قرارداد تعزیت یا Resolution پاس کئے۔جس میں اس بات کا اظہار کیا اور یہ اعادہ کیا کہ اے جانے والے! ہم تیرے کاموں کو زندہ رکھیں گے اور تیرے کاموں کو مکمل کرنے اور تیری خواہشات کی تکمیل کیلئے ہر قسم کی قربانی کریں گے۔یہ وہ عہد اور وعدے ہیں جو کم و بیش ہر جگہ سے، ہر تنظیم سے، ہر جماعت سے مل رہے ہیں اور اس میں آپ بھی شامل ہیں، جرمنی کی خدام الاحمد یہ بھی شامل ہے، پاکستان کی خدام الاحمدیہ بھی شامل ہے اور دُنیا کے ہر ملک جہاں جہاں یہ جماعتیں قائم ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر جگہ سے یہی وعدے دیے جارہے ہیں اور یہی Resolution پاس ہو رہے ہیں کہ ہم تیری ہر خواہش کی تکمیل کریں گے، تیری ہر خواہش کو پورا کریں گے۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی ایک خواہش اس بارہ میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی صرف ایک خواہش کا میں یہاں ذکر کروں گا جو