مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 158 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 158

مشعل راه جلد پنجم 158 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی حضورانور نے فرمایا کہ میں عورتوں کو بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں۔باوجود اس کے کہ ان میں تعلیم کی کمی ہے اور مصروفیت زیادہ ہے لیکن وہ بھی عبادت کی طرف توجہ دیں اور اپنے بچوں کی تربیت کی طرف بھی توجہ دیں۔فرمایا: آخر میں ، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جس پیار اور خلوص سے آپ لوگ یہاں اکھٹے ہوئے ہیں میں اس کا بہت ممنون ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔آپ کا یہاں اکھٹے ہونا اور خلافت سے محبت کا تعلق خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر ہے۔اللہ آپکو اس کی بہترین جزا عطا فرمائے۔آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اس پیار اور محبت میں بڑھاتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے اور ہر پریشانی سے محفوظ رکھے۔آمین۔الفضل انٹرنیشنل 23 تا 29 اپریل 2004، صفحہ 11