مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 153 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 153

مشعل راه جلد پنجم 153 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نمازیں ادا کی جائیں، پانچ وقت ( بیوت الذکر ) میں جا کر نماز میں ادا کی جائیں۔مزدور اپنے کام پر نماز ادا کرے۔اسی طرح جو لوگ مختلف کام کرتے ہیں نماز کا وقت آنے پر اپنے کام پر نماز ادا کریں۔لیکن یاد رکھیں کہ وقت پر نماز ادا کرنا ضروری ہے۔نمازوں کی ادائیگی آپ نے نہ صرف خود کرنی ہے بلکہ اپنی عورتوں اور بچوں کو بھی عادت ڈالنی ہے۔گھر کا ہر فرد نماز ادا کرنے والا بن جائے۔اگر کسی سے نماز چھوٹ جائے تو اس کو بے چینی پیدا ہونی چاہیے کہ میں نماز ادا نہیں کر سکا۔نماز سے بڑھ کر کوئی وظیفہ نہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کسی نے پوچھا کہ مجھے کوئی وظیفہ بتا ئیں، جو میں کروں۔فرمایا: نماز سے بڑھ کر کوئی وظیفہ نہیں۔پس نماز میں آپ کو ایسا لطف و سرور آنا چاہیے جو ہر چیز سے بڑھ کر ہو۔نماز ایسے شوق سے ادا کرنی چاہیے۔آپ کے رکوع و سجود ایسے ہونے چاہئیں کہ آپ خدا کے حضور گڑ گڑا رہے ہوں۔شوق سے خشوع و خضوع سے آپ نمازیں پڑھیں گے تو خدا تعالیٰ انہیں قبول بھی فرمائے گا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو نمازوں میں وہ ذوق و شوق عطا کرے جو اس کے حضور مقبول ہو اور ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے۔حضور نے فرمایا کہ بہت بڑی تبدیلی ہے جو ایک احمدی کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ماننے کے بعد اپنے اندر پیدا کرنی ضروری ہے۔اگر یہ پیدا نہیں ہوئی تو پھر احمدی ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔حضور نے دعادی کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور ایسا نیک نمونہ دکھانے کی توفیق دے کہ دوسرے بھی کہیں کہ احمدی ہونے کے بعد نیک تبدیلی پیدا ہوگئی ہے۔اللہ آپ سب کو گھروں میں خیریت سے لے کر جائے۔اور آپ کے اس خلوص ، جذبہ اور آپ جو خلیفہ اسیح سے ملنے کے لئے ایک جماعتی نظام کے تحت اکٹھے ہوئے ہیں اللہ آپ کو اس کی بہترین جزا دے۔آمین۔“ (الفضل انٹر نیشنل 23 تا 29 اپریل 2004، صفحہ 8,7)