مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 149
149 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم ہے۔بینن میں چند سال قبل کوئی احمدی نہیں تھا اب خدا کے فضل سے یہاں ایک بڑی جماعت قائم ہو چکی ہے۔آپ لوگوں میں یقینا نیکی اور شرافت ہے جس کی وجہ سے خدا نے آپ کو توفیق دی کہ آپ لوگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مانا۔ہزاروں میل سے ایک آواز اٹھی کہ آؤ اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جاؤ اور ایک خدا کی عبادت کرو۔آپ نے اپنی نیکی اور دلوں کے نور کی وجہ سے اس آواز کوسنا اور قبول کیا۔لیکن یا درکھیں کہ مومن کا قدم ایک جگہ آکر ٹھہر نہیں جاتا بلکہ نیکیوں میں آگے بڑھنے کے حکم کے مطابق آپ کو آگے بڑھنا چاہیے۔آپ نے اپنی نیکیوں کو مزید نکھارنا ہے۔مزید چمکانا ہے یہ بھی یا درکھیں کہ نیکیوں میں آگے بڑھنا خدا تعالیٰ کے فضل سے ہی ہوتا ہے اور جب کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ نے اپنی شرافت کی وجہ سے احمدیت یعنی حقیقی (دین) قبول کر لیا ہے۔اب آپ کا فرض ہے کہ اس سے مزید مدد مانگیں تا کہ وہ آپ کو آگے بڑھائے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو اور زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ کے عبادت گزار بندے بن جائیں۔ہرقسم کی برائی کو اپنے اندر سے ختم کر دیں اور اس کے ساتھ ہی محنت کی بہت زیادہ عادت ڈالیں۔آپ کی نیکی کے ساتھ ساتھ جب لوگ آپ کی وطن سے محبت اور نیکی کو دیکھیں گے تو آپ کے لئے دعوت الی اللہ کے اور مواقع پیدا ہوں گے۔حضور نے فرمایا:- پڑھنے والے بچے تعلیم کے میدان میں آگے بڑھیں اور کام کرنے والے لوگ اپنے اپنے فیلڈ میں سب سے آگے ہوں تعلیم کے بغیر کوئی ترقی نہیں۔والدین اپنے بچوں کی تعلیم کی طرف خاص توجہ دیں۔کوئی بچہ ایسا نہ ہو جو تعلیم سے محروم رہے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو توفیق دے کہ وہ ہر میدان میں آگے بڑھنے والا ہو۔جس پیار اور خلوص سے آپ لوگ یہاں اکٹھے ہوئے ہیں میں آپ کا بے حد ممنون ہوں۔گواحمدیت کو اس ملک میں آئے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوالیکن آپ کے اخلاص اور محبت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔آپ کا یہاں اکٹھے ہونا اور خلافت سے محبت محض اللہ تعالیٰ کی خاطر ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی بہترین جزا دے۔اور آپ کو ہر پریشانی اور تکلیف سے محفوظ رکھے۔اللہ تعالیٰ آپ کی نسلوں کو بھی اس پیار اور محبت میں بڑھاتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ آپ کو حقیقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کہلانے والا بنائے اور آپ کی آئندہ نسلیں بھی ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے عبادت گزار بندوں میں شمار ہوں۔آمین۔الفضل انٹر نیشنل 23 تا 29 اپریل 2004 صفحہ نمبر 6,5)