مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 82 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 82

82 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم نہیں ڈالنی کیونکہ میں روزے دار ہوں جب میرے روزے ختم ہوں گے تو پھر میں تمہیں بتاؤ گی اور جواب دوں گی یہ نہیں ہے کیونکہ جو تم نے میرے ساتھ سلوک کیا ہے روزے ختم ہونے کے بعد ہی یہ سارے سلوکوں کا جواب ملے گا۔اب یہ تو تعلیم نہیں ہے یہ تو ہمیں ایک طریق سکھلایا گیا ہے ہماری تربیت کا کہ رمضان میں روزے کی حالت میں تم اپنی یہ برائیاں دور کرو اور پھر ان کو اپنی زندگی کا حصہ بنال تو اللہ تعالیٰ بھی تمہارے لئے مغفرت کے سامان پیدا فرمائے گا اس دنیا میں بھی اور مرنے کے بعد بھی تمہیں اجر عظیم سے نوازے گا اور تمہاری اولا دوں پر بھی فضل فرمائے گا انشاء اللہ۔اب انشاء اللہ تعالیٰ اس ضمن میں مزید کہنا چاہتا ہوں۔رمضان میں اپنی برائیوں کو دور کرنے کا عزم کریں چند دنوں تک رمضان شروع ہونے والا ہے تو یہ عہد کریں کہ ہم میں سے ہر ایک اپنی ایک یا دو برائیاں جو ہم میں ہیں۔یا خود جائزہ لیں کہ کیا کیا برائیاں ہیں۔ان کو ہم خود دور کریں گے اور ختم کریں گے۔یہ بھی واضح کر دوں کہ کوئی اس وہم میں نہ رہے کہ اس میں کوئی برائی نہیں۔اگر کوئی اس وہم میں ہے تو اس کو بہت زیادہ استغفار کرنے کی ضرورت ہے اللہ رحم کرے۔پردے کی اصل روح اور حقیقت پھر اس میں یہ ایک حکم ایک ہمیں دیا گیا آیت میں۔کہ شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والیاں بنو۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اس سے مراد آنکھ ، کان منہ وغیرہ بھی ہیں کیونکہ ان کی اگر تم نے ان کی حفاظت نہ کی تو یہ بھی برائی پھیلانے کا ایک ذریعہ ہیں کانوں سے بری باتیں سنو، منہ سے بری باتیں کرو تو یہ بھی ان کی حفاظت نہیں ہے آنکھوں سے غلط قسم کے نظارے دیکھو تو یہ بھی منع ہے بعض فلمیں دیکھی جاتی ہیں چاہے وہ گھر میں بیٹھ کر دیکھ رہے ہو یا باہر جا کر دیکھ رہے ہو جو اخلاق سوز قسم کی فلمیں ہیں وہ بھی اسی زمرہ میں آتی ہیں کہ تم نے اپنی آنکھوں کی حفاظت نہیں کی۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ :- وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ یعنی جب وہ لوگ اپنی نمازوں میں خشوع و خضوع