مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 81 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 81

81 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم ایسے لوگ جو تو فیق ہوتے ہوئے ہاتھ روکے رکھتے ہیں ان کے لئے اللہ کے رسول نے بڑی سخت انذار کیا ہے اور تنبیہ کی ہے۔جیسے کہ حدیث میں آتا ہے کہ ہر صبح دو فرشتے اٹھتے ہیں اور یہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ خرچ کرنے والے سخی کو اور دے۔اور اس جیسے اور پیدا کر۔اور دوسرا کہتا ہے کہ روک رکھنے والے خرچ نہ کرنے والے صدقہ خیرات نہ کرنے والے کنجوس کو ہلاکت دے۔اور اس کا سارا مال و متاع برباد کر دے۔یہ دیکھیں کس قدر انذار ہے۔دوسروں کو کسی نہ کسی رنگ میں فائدہ پہنچاتے رہیں پھر پڑھی لکھیں عورتیں ہیں، بچیاں ہیں جو کسی بھی رنگ میں کوئی بھی کام کر سکتی ہیں کسی کام میں بھی مددکر سکتی ہیں، دوسروں کی تعلیم میں یا کوئی چیز سکھانے میں۔تو یہ بھی ان کے لئے صدقہ ہے۔تو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہر کوئی ہر دوسرے کو کسی نہ کسی رنگ میں فائدہ پہنچا تا ر ہے تا کہ یہ حسین معاشرہ قائم ہو جائے۔اور خدا تعالیٰ اس کے بدلہ میں اپنے بندوں سے مغفرت کا سلوک فرمانے کا وعدہ کرتا ہے۔رمضان کے اثرات سارے سال پر محیط ہونے چاہئیں پھر فرمایا کہ روزہ رکھنے والیاں بھی میرے بہت قریب ہیں اب صرف روزہ رکھنا ہی کافی نہیں ہے۔ٹھیک ہے اس کا بھی ثواب ہے۔لیکن اس کا ثواب تب ہے جب اس کے پورے لوازمات بھی ادا کیے جائیں۔اب رمضان کے مہینہ میں ایک مہینہ روزہ رکھنے سے صرف اجر عظیم کے وارث نہیں بن جائیں گے۔فرمایا یہ جو تم نے روزے رکھنے کا مجاہدہ کیا ہے اس کے اثرات اب سارے سال پر محیط ہونے چاہیے۔تمہاری راتیں عبادت میں زندہ دینی چاہیے قرآن شریف کے پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی خاطر تمہاری توجہ دینی چاہیے۔پاک خیال اور پاک زبان کا لحاظ تمہیں ہر وقت رہنا چاہیے اب مثلا روزہ دار کو حکم ہے کہ تم کسی کو نقصان نہیں پہنچانا تم نے کسی سے نہیں لڑنا ورنہ تمہارے روزے بے فائدہ ہیں اگر تمہارے سے کوئی لڑے تمہیں کوئی غلط بات کہے تو کہہ دو کہ میں روزے دار ہوں اب یہ ہماری ٹریننگ کے لئے ہے کہ روزے میں یہ سب برائیاں چھوڑنی ہیں تا کہ آئندہ زندگی میں بھی تمہاری روز مرہ معمول تمہاری زندگی کا حصہ بن جائیں یہ نیکیاں اور یہ برائیاں چھٹ جائیں یہ نہیں کہ آج تو میں نے نہیں لڑنا۔میں نے چغلی نہیں کرنی میں غیبت نہیں کرنی میں نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا میں نے کسی کے مال پر قبضہ نہیں کرنا میں نے دودلوں میں پھوٹ