مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 78 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 78

78 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم پر جھوٹ سکھا دیتے ہیں۔مثلاً اسی طرح کہ گھر میں آرام کر رہے ہیں۔کوئی عہدہ دار سیکرٹری مال یا صدر یا کوئی مرد آیا یا کوئی عورت لجنہ کی آگئی تو کسی کام کے لئے تو بچہ کو کہ دیا کہا چلو کہ دو جا کے کہ گھر میں نہیں ہے۔یہ تو ایک مثال ہے۔اس طرح کی اور بہت ساری چھوٹی چھوٹی مثالیں ہیں۔چاہے یہ بہت تھوڑی ہی تعداد میں ہوں مگر ہمیں یہ بہت تھوڑی تعداد بھی برداشت نہیں جو سچ پر قائم نہ ہو۔کیونکہ اس تھوڑی تعداد کے بچے اپنے گھر سے غلط بات سیکھ رہے ہوتے ہیں۔ایک تو وہ خود مذہب سے دور جارہے ہوتے ہیں کہ سکول میں تو ہم کو سچ بولنا سکھا یا جارہا ہے اور گھر میں جہاں ہمارے ماں باپ ہمیں کہتے ہیں کہ مذہب اصل چیز ہے نمازیں پڑھنی چاہئیں نیک کام کرنے چاہئیں۔اور اپنا عمل یہ ہے کہ ایک چھوٹی سے بات پر، کسی کو نہ ملنے کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں۔قول سدید سے کام لیں بچوں سے بھی قول سدید سے کام لیں سیدھی طرح صاف الفاظ میں یہ کیوں نہیں کہہ دیتے کہ میں اس وقت نہیں مل سکتی۔پھر ایسا بچہ اپنے ماحول میں بچوں کو بھی خراب کر رہا ہوتا ہے۔کہ دیکھو یہ کیسی تعلیم ہے کہ ایک ذراسی بات پر میری ماں نے جھوٹ بولا ؟ یا میرے باپ نے جھوٹ بولا۔تو جب یہ عمل اپنے ماں باپ کے بچہ دیکھتا ہے تو دور ہٹتا چلا جاتا ہے۔تو اس لئے اپنی نسلوں کو بچانے کے لئے ان باتوں کو چھوٹی نہ سمجھیں اور خدا تعالیٰ کا خوف کریں۔پھر فرمایا صبر کرنے والے بنو تمہارے اندر وسعت حوصلہ بھی ہونا چاہیے صبر بھی ہونا چاہیے برداشت کا مادہ بھی ہونا چاہے یہ نہیں کہ ذراسی بات کسی سے سن لی اور صبر کا دامن ہی ہاتھ سے چھوٹ گیا۔فون اٹھایا اور لڑائی شروع ہوگئی۔یا اجلاس میں یا اجتماع کے موقع پر ملیں تو لڑنا شروع کر دیا کہ تم نے میرے بارے میں یہ باتیں کی ہیں۔یا میری بہن کے بارے میں یہ باتیں کی ہیں یا میرے بھائی کے بارے میں یہ باتیں کی ہیں۔یا بچوں کے بارے میں فلاں بات کی ہے۔تم ہوتی کون ہو! تو ایسی باتیں کرنے والی تم ہوتی کون ہو! میں تمہاری ایسی تیسی کر دوں گی ! جب بھی مجھے موقع ملا۔تو یہ چیزیں جو ہیں اب یہاں یورپ کے ملکوں میں بھی مختلف طبقوں سے شہروں سے دیہاتوں سے ایشیا سے لوگ آئے ہیں مختلف مزاجوں کے لوگ اکٹھے ہو گئے ہیں۔تو بعض دفعہ اور پہلوں میں سے بھی بعض مثالیں ہیں۔یہ صرف نہیں کہ نئے آنے والوں میں سے ہیں تو بعض دفعہ چاہے یہ تھوڑی تعداد میں ہی ہوں چند ایک