مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 61
مشعل راه جلد پنجم اپنے بھائیوں کی عیب پوشی کریں 61 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی اپنے بھائیوں کی پردہ پوشی کرو، ان کی غلطی کو پکڑ کر اس کا اعلان نہ کرتے پھرو۔پتہ نہیں تم میں کتنی کمزوریاں ہیں اور عیب ہیں۔جن کا حساب روز آخر دینا ہوگا۔تو اگر اس دنیا میں تم نے اپنے بھائیوں کی عیب پوشی کی ہوگی ، ان کی غلطیوں کو دیکھ کر اس کا چرچا کرنے کی بجائے اس کا ہمد در بن کر اس کو سمجھانے کی کوشش کی ہوگی تو اللہ تعالیٰ تم سے بھی پردہ پوشی کا سلوک کرے گا۔تو یہ حقوق العباد ہیں جن کو تم ادا کرو گے تو اللہ تعالی کے فضلوں کے وارث ٹھہرو گے۔احمدی خدمت خلق اور خدمت انسانیت کے میدان میں پھر فرمایا:- ’ یہ جماعت احمدیہ کا ہی خاصہ ہے کہ جس حد تک توفیق ہے خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔اور جو وسائل میسر ہیں ان کے اندر رہ کر جتنی خدمت خلق اور خدمت انسانیت ہو سکتی ہے کرتے ہیں۔انفرادی طور پر بھی اور جماعتی طور پر بھی۔تو احباب جماعت کو جس حد تک توفیق ہے بھوک مٹانے کے لئے ،غریبوں کے علاج کے لئے تعلیمی امداد کے لئے ،غریبوں کی شادیوں کے لئے ، جماعتی نظام کے تحت مدد میں شامل ہو کر بھی عہد بیعت کو نبھاتے بھی ہیں، اور نبھانا چاہیے بھی“۔اللہ کرے ہم کبھی ان قوموں اور حکومتوں کی طرح نہ ہوں جو اپنی زائد پیداوار ضائع تو کر دیتی ہیں لیکن دُکھی انسانیت کے لئے صرف اس لئے خرچ نہیں کرتیں کہ ان سے ان کے سیاسی مقاصد اور مفادات وابستہ نہیں ہوتے یا وہ مکمل طور پر ان کی ہر بات ماننے اور ان کی Dictation لینے پر تیار نہیں ہوتے ،اور سزا کے طور پر ان قوموں کو بھوکا اور ننگا رکھا جا رہا ہے اور نگا رکھا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو پہلے سے بڑھ کر خدمت انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ڈاکٹر ز ، وکلاء اور ٹیچر ز کے لئے وقف عارضی کی تحریک یہاں ایک اور بات بھی عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جماعتی سطح پر یہ خدمت انسانیت حسب توفیق ہو رہی ہے۔مخلصین جماعت کو خدمت خلق کی غرض سے اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے وہ بڑی بڑی رقوم بھی دیتے ہیں جن