مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 57 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 57

مشعل راه جلد پنجم 57 * ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی اگر اپنی زندگیوں کو خوش گوار بنانا ہے تو دعاؤں پر زور دیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ 15 اگست 2003ء میں ارشاد فرمایا : - معاشرے میں آجکل بہت سارے جھگڑوں کی وجہ طبیعتوں میں بے چینی اور مایوسی کی وجہ سے ہوتی ہے۔جو حالات کی وجہ سے پیدا ہوتی رہتی ہے۔اور یہ مایوسی اور بے چینی اس لئے بھی زیادہ ہوگئی ہے کہ دنیا داروں اور مادیت پرستی اور دنیاوی چیزوں کے پیچھے دوڑنے کی طرف زیادہ توجہ پیدا ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ کی ذات پر تو کل کم ہو گیا ہے۔اور دنیاوی ذرائع پر انحصار زیادہ ہوتا جارہا ہے۔اس لئے اگر اپنی زندگیوں کو خوشگوار بنانا ہے تو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ دعاؤں پر زور دیں اور اسی سے آپ کی دنیا اور عاقبت دونوں سنوریں گی۔اور یہی تو کل جو ہے آپ کا آپ کی زندگی میں بھی اور آپ کی نسلوں میں بھی آپ کے کام آئے گا۔“ الفضل انٹر نیشنل 10 تا 16 اکتوبر 2003، صفحہ 8