مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 18 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 18

مشعل راه جلد پنجم 18 * ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد سورۃ آل عمران کی درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى دَمَ وَنُوحاً والَ إِبْرَاهِيمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَلَمِينَ ذُرِّيَّةً بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ إِذْ قَالَتِ امْرَأَتُ عِمُرْنَ رَبِّ إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّ رًا فَتَقَبَّلُ مِنِّى - إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:- (سورۃ آل عمران 34 تا 36 ) آج اس مسیح موعود کو ماننے والی ماؤں اور باپوں نے خلیفہ وقت کی تحریک پر انبیاء اور ابرار کی سنت پر عمل کرتے ہوئے مسیح موعود کی فوج میں داخل کرنے کے لئے اپنے بچوں کو پیدائش سے پہلے پیش کیا اور کرتے چلے جارہے ہیں۔اس بارہ میں حضرت خلیفتہ اسیح الرابع فرماتے ہیں کہ: جیسے حضرت مریم " کی خلیفۃالمسیح والدہ نے یہ التجا کی خدا سے { رَبِّ إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّ رًا فَتَقَبَّلُ مِنِّي ـ إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ }۔کہ اے میرے رب ! جو کچھ بھی میرے پیٹ میں ہے میں تیرے لئے پیش کر رہی ہوں۔مجھے نہیں پتہ کیا چیز ہے۔لڑکی ہے کہ لڑکا ہے۔اچھا ہے یا برا ہے۔مگر جو کچھ ہے میں تمہیں دے رہی ہوں۔{فَتَقَبَّلُ مِنى } مجھ سے قبول فرما {إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ } تو بہت ہی سننے والا اور جاننے والا ہے۔یہ دعا خدا تعالیٰ کو ایسی پسند آئی کہ اسے قرآن کریم میں آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ کر لیا۔اسی طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا اپنی اولاد کے متعلق اور دوسرے انبیاء کی دعائیں اپنی اولاد کے متعلق، یہ ساری قرآن کریم میں محفوظ ہیں۔بعض جگہ آپ کو ظاہر طور پر وقف کا مضمون نظر آئے گا اور بعض جگہ نہیں آئے گا جیسا کہ یہاں آیا { مُحَرَّدًا } اے خدا! میں تیری پناہ میں اس بچے کو وقف کرتی ہوں۔لیکن بسا اوقات آپ کو یہ دعا نظر آئے گی کہ اے خدا! جو نعمت تو نے مجھے دی ہے، وہ میری اولادکو بھی دے اور ان میں بھی انعام جاری فرما۔۔۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو چلہ کشی کی تھی وہ بھی اسی مضمون کے تحت آتی ہے۔آپ