مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 1 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 1

مشعل راه جلد پنجم 1 * ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بہت دعائیں کریں حضور انور کا تاریخی خطاب 22 اپریل 2003ء کومسند خلافت پر متمکن ہونے کے بعد بیت الفضل لندن میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطاب میں فرمایا:- احباب جماعت سے صرف ایک درخواست ہے کہ آج کل دعاؤں پر زور دیں، دعاؤں پر زور دیں، دعاؤں پر زور دیں۔بہت دعائیں کریں، بہت دعائیں کریں، بہت دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ اپنی تائید و نصرت فرمائے اور احمدیت کا یہ قافلہ اپنی ترقیات کی طرف رواں دواں رہے۔آمین الفضل انٹر نیشنل 25 اپریل تا یکم مئی 2003ء )